سورة زمر / آیه 38 - 40
وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ قُلْ أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ أَرَادَنِيَ اللَّهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كَاشِفَاتُ ضُرِّهِ أَوْ أَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكَاتُ رَحْمَتِهِ ۚ قُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ ۖ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُونَ ۳۸قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۳۹مَنْ يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُقِيمٌ ۴۰
اور اگر آپ ان سے سوال کریں گے کہ زمین و آسمان کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہیں گے کہ اللہ ...._ تو کہہ دیجئے کہ کیا تم نے ان سب کا حال دیکھا ہے جن کی عبادت کرتے ہو کہ اگر خدا نقصان پہنچانے کا ارادہ کرلے تو کیا یہ اس نقصان کو روک سکتے ہیں یا اگر وہ رحمت کا ارادہ کرلے تو کیا یہ اس رحمت کو منع کرسکتے ہیں - آپ کہہ دیجئے کہ میرے لئے میرا خدا کافی ہے اور بھروسہ کرنے والے اسی پر بھروسہ کرتے ہیں. اور کہہ دیجئے کہ قوم والو تم اپنی جگہ پر عمل کرو اور میں اپنا عمل کررہا ہوں اس کے بعد عنقریب تمہیں سب کا حال معلوم ہوجائے گا. کہ کس کے پاس رسوا کرنے والا عذاب آتا ہے اور کس پر ہمیشہ رہنے والا عذاب نازل ہوتا ہے.
(38) وَلَئِنْ سَاَلْتَـهُـمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ لَيَقُوْلُنَّ اللّـٰهُ ۚ قُلْ اَفَرَاَيْتُـمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ اِنْ اَرَادَنِىَ اللّـٰهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كَاشِفَاتُ ضُرِّهٓ ٖ اَوْ اَرَادَنِىْ بِرَحْـمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكَاتُ رَحْـمَتِهٖ ۚ قُلْ حَسْبِىَ اللّـٰهُ
ۖ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ
(39) قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّىْ عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
(40) مَنْ يَّاْتِيْهِ عَذَابٌ يُّخْزِيْهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِـيْمٌ
ترجمہ
(38) اور اگر توان سے پر ہے کہ آسمانوں اور زمین کوکس نے پیداکیا ہے تو یقینًا وہ کہیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دے: کیاتم نے کبھی ان معبودوں کے بارے میں سوچا ہے جنھیں تم خدا کے
علاوہ پکارتے ہو کہ اگر خدا کوئی ضرر میرے لیے چاہے تو کیا وہ اس کے ضرر کو برطرف کر سکتے ہیں یا وہ میرے لئے کسی رحمت کا ارادہ کرے تو کیا ان میں اس کی رحمت کو
روک لینے کی طاقت ہے ؟ کہہ دے خدا میرے لیے کافی ہے اور تمام توکل کرنے والوں کو اسی پر توکل کرنا چا ہیے۔
(39) کہہ دے: اے میری قوم! جو کچھ تمھارے بس میں ہے اسے کرگزرو، میں تواپنی ذمہ داری پوری کروں گا لیکن بہت جلد تمھیں معلوم ہوجائے گا ............... کہ
(40) دنیا کاذلیل و خوار کرنے والا عذاب کس کے لیے آتا ہے ، اور اس کے بعد (آخرت کا) جاودانی عذاب اس پر وارد ہوتا ہے۔