سورة زمر / آیه 32 - 35
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللَّهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدْقِ إِذْ جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَافِرِينَ ۳۲وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ ۙ أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ ۳۳لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ ۳۴لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا وَيَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ ۳۵
تو اس سے بڑا ظالم کون ہے جو خدا پر بہتان باندھے اور صداقت کے آجانے کے بعد اس کی تکذیب کرے تو کیاجہّنم میں کافرین کا ٹھکانا نہیں ہے. اور جو شخص صداقت کا پیغام لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی یہی لوگ درحقیقت صاحبانِ تقویٰ اور پرہیزگار ہیں. ان کے لئے پروردگار کے یہاں وہ سب کچھ ہے جو وہ چاہتے ہیں اور یہی نیک عمل والوں کی جزا ہے. تاکہ خدا ان برائیوں کو دور کردے جو ان سے سرزد ہوئی ہیں اور ان کا اجر ان کے اعمال سے بہتر طور پر عطا کرے.
(32) فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَى اللّـٰهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدْقِ اِذْ جَآءَهٝ ۚ اَلَيْسَ فِىْ جَهَنَّـمَ مَثْوًى لِّلْكَافِـرِيْنَ
(33) وَالَّـذِىْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهٖ ۙ اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُتَّقُوْنَ
(34) لَـهُـمْ مَّا يَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ ۚ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْمُحْسِنِيْنَ
(35) لِيُكَـفِّرَ اللّـٰهُ عَنْـهُـمْ اَسْوَاَ الَّـذِىْ عَمِلُوْا وَيَجْزِيَـهُـمْ اَجْرَهُـمْ بِاَحْسَنِ الَّـذِىْ كَانُـوْا يَعْمَلُوْنَ
ترجمہ
(32) اس سے زیادہ ظلم اور کون ہوسکتا ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے اور جو سچی بات اس کے پاس آئے اس کی تکذیب کرے ۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے؟
(33) لیکن وہ شخص جوسچی بات لے کر آئے اور وہ شخص جو اس کی تصدیق کرے، وہی تو پرہیز گار لوگ ہیں۔
(34) وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے پروردگار کے پاس ان کے لیے موجود ہے اور نیکوکاروں کی جزایہی ہے۔
(35) تاکہ خداوہ بدترین اعمال جوانھوں نے انجام دیئے ہیں ، بخش د ے اور انھیں ان بہترین اعمال پر جووہ انجام دیاکرتے تھے ، اجر وثواب عطا کرے۔