Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورة زمر کی فضیلت

										
																									
								

Tafseer

									            سورة زمر کی فضیلت 
 احادیث میں اس سورہ کی تلاوت کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے ۔ ان میں سے ایک حدیث میں پیغمبراسلامؐ سے منقول ہے ۔ 
  من قرء سورة الزمر لم يقطع الله رجاہ ، واعطاہ ثواب الخائفين الذين خافوا الله تعالى 
  جوشخص سوره زمر کی تلاوت کرے خدا  (اپنی رحمت سے) اس کی امید منقطع نہیں کرے گا اور ان لوگوں کا 
  اجر اسے عطا کرے گا جو خدا سے ڈرتے ہیں ۔ ؎1 
 ایک اور حدیث میں امام صادق سے اس طرح نقل ہوا ہے:
  من قرء سورة الزمر ا عظاہ الله شرف الدنيا والاخرة. واعزه بلا مال ولاعشيرة، 
  حتی یھا بہ من برا  وحرم جسدہ  علی النار 
  جو شخص سورہ زمر کی تلاوت کرئے گا خدا اسے دنیاو آخرت کا شرف عطا کرے گا اور مال وقبیلہ کے بغیر بھی اسے قدرت و
  عزت بخشے گا۔ اس طرح سے کہ جو شخص بھی اسے دیکھے گا اس سے ہیبت کھائے گا اور کا بدن آتش دوزخ پرحرام کر دیگا۔ ؎ 2
 ان فضیلتوں کا اس سورہ کے مضامین کے ساتھ موازنے کی ضرورت ہے۔ سورہ کے مضامین میں پروردگار کا خوف، اس کی رحمت کی امید ، عبادت میں اخلاص اور  حق تعالی کی ذات پاک کے سا منے سر تسلیم خم کرنا موازنے سے یہ بات اچھی طرح سے واضح ہوتی ہے کہ یہ اجرو ثواب ان لوگوں کے لیے ہے، جوتلاوت کو غورو فکر کے لیے اور غوروفکر کو ایمان وعمل صالح کے لیے وسیلہ قرار دیتے ہیں ۔ دوسرے لفلظوں میں اس سورہ کے مفہوم ان کی روح کے اندر عملی شکل پیدا کرے اوراس کی تجلی ان کی ساری زندگی میں نمایاں ہو۔ ہاں ! ایسے ہی اشخاص اس قسم عظیم اجراور پرودگارکی وسیع رحمت کے اہل ہیں۔ 
۔-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- 
  ؎1     مجمع البیان ، سورہ زمر کی ابتداء میں ۔ 
  ؎2     مجمع البیان - ثواب الاعمال او نور الثقلین 
۔ـ-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------