سوره ص / آیه 1 - 3
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ص ۚ وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ ۱بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ ۲كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَلَاتَ حِينَ مَنَاصٍ ۳
ص ۤ نصیحت والے قرآن کی قسم. حقیقت یہ ہے کہ یہ کفاّر غرور اور اختلاف میں پڑے ہوئے ہیں. ہم نے ان سے پہلے کتنی نسلوں کو تباہ کردیا ہے پھر انہوں نے فریاد کی لیکن کوئی چھٹکارا ممکن نہیں تھا.
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
۱۔ص وَ الْقُرْآنِ ذِی الذِّکْرِ ۔
۲۔ بَلِ الَّذینَ کَفَرُوا فی عِزَّةٍ وَ شِقاقٍ ۔
۳۔ کَمْ اٴَہْلَکْنا مِنْ قَبْلِہِمْ مِنْ قَرْنٍ فَنادَوْا وَ لاتَ حینَ مَناص۔
ترجمہ
شروع کرتا ہوں اس کے نام سے جو رحمن و الرحیم ہے
۱۔ ص قسم ہے اس قرآن کی جس میں ذکر ہے ( کہ یہ کتاب خدائی معجزہ ہے )۔
۲۔ لیکن کافرغر ور اوراختلاف میں فرفتار ہیں۔
۳۔ ہم نے اس سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کردیاہے (لوگ ) نزولِ عذاب کے وقت داد و فریاد کرتے تھے لیکن نجات کاوقت گزر چُکا تھا۔