Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره صافات / آیه 149 - 160

										
																									
								

Ayat No : 149-160

: الصافات

فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ ۱۴۹أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ ۱۵۰أَلَا إِنَّهُمْ مِنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ ۱۵۱وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ ۱۵۲أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ ۱۵۳مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ۱۵۴أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ۱۵۵أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُبِينٌ ۱۵۶فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ۱۵۷وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ۱۵۸سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ۱۵۹إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ ۱۶۰

Translation

پھر اے پیغمبر ان کفار سے پوچھئے کہ کیا تمہارے پروردگار کے پاس لڑکیاں ہیں اور تمہارے پاس لڑکے ہیں. یا ہم نے ملائکہ کو لڑکیوں کی شکل میں پیدا کیا ہے اور یہ اس کے گواہ ہیں. آگاہ ہوجاؤ کہ یہ لوگ اپنی من گھڑت کے طور پر یہ باتیں بناتے ہیں. کہ اللہ کے یہاں فرزند پیدا ہوا ہے اور یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں. کیا اس نے اپنے لئے بیٹوں کے بجائے بیٹیوں کا انتخاب کیا ہے. آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیسا فیصلہ کررہے ہو. کیا تم غور و فکر نہیں کررہے ہو. یا تمہارے پاس اس کی کوئی واضح دلیل ہے. تو اپنی کتاب کو لے آؤ اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو. اور انہوں نے خدا اور جّنات کے درمیان بھی رشتہ قرار دے دیا حالانکہ جّنات کو معلوم ہے کہ انہیں بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا. خدا ان سب کے بیانات سے بلند و برتر اور پاک و پاکیزہ ہے. علاوہ خدا کے نیک اور مخلص بندوں کے.

Tafseer

									۱۴۹۔فَاسْتَفْتِہِمْ اٴَ لِرَبِّکَ الْبَناتُ وَ لَہُمُ الْبَنُونَ ۔
۱۵۰۔اٴَمْ خَلَقْنَا الْمَلائِکَةَ إِناثاً وَ ہُمْ شاہِدُونَ ۔
۱۵۱۔اٴَلا إِنَّہُمْ مِنْ إِفْکِہِمْ لَیَقُولُونَ ۔
۱۵۲۔وَلَدَ اللَّہُ وَ إِنَّہُمْ لَکاذِبُونَ ۔
۱۵۳۔ اٴَصْطَفَی الْبَناتِ عَلَی الْبَنینَ ۔
۱۵۴۔ما لَکُمْ کَیْفَ تَحْکُمُونَ ۔
۱۵۵۔اٴَ فَلا تَذَکَّرُونَ ۔
۱۵۶۔اٴَمْ لَکُمْ سُلْطانٌ مُبینٌ ۔
۱۵۷۔فَاٴْتُوا بِکِتابِکُمْ إِنْ کُنْتُمْ صادِقینَ ۔
۱۵۸۔وَ جَعَلُوا بَیْنَہُ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَباً وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّہُمْ لَمُحْضَرُونَ ۔
۱۵۹۔ سُبْحانَ اللَّہِ عَمَّا یَصِفُونَ ۔
۱۶۰۔ إِلاَّ عِبادَ اللَّہِ الْمُخْلَصینَ ۔

ترجمہ 

۱۴۹۔ ان سے پوچھ ! کیاتیرے پروردگار کیلیے تولڑ کیاں ہیں اوران کے لیے لڑ کے ؟
۱۵۰۔ کیاہم نے فرشتوں کولڑ کیوں کی صورت میں پیداکیاہے اور وہ مشاہد کررہے تھے ؟
۱۵۱۔جان لو کہ وہ اپنی بڑی تہمت باند ھتے ہوئے کہتاہیں :
۱۵۲۔ خدا صاحب اولاد ہے ، لیکن یقینا وہ قطعی جھوٹ بولتے ہیں ۔
۱۵۳۔کیااس نے بیٹیوں کوبٹیوں پر ترجیح دی ہے ؟
۱۵۴۔تمہیں کیا ہوگیا ، تم یہ کیسا فیصلہ کررہے ہو ( کچھ سمجھتے بھی ہو کہ یہ کیا کہہ رہے ہو ) ؟۔ 
۱۵۵۔ کیاتم متوجہّ نہیں ہوتے ؟
۱۵۶۔کیا تمہارے پاس اس بار ے میں کوئی واضح دلیل ہے ؟ 
۱۵۷۔ اگرتم سچ کہتے ہو تواپنی کتاب لے آ ؤ ! 
۱۵۸۔ وہ اس کے اور جنّوں کے درمیان ( رشتہ داری اور ) نسبت کے قائل ہوگئے ہیں ، حالانکہ جن اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ یہ بت پرست عدالت ِ الہٰی میں حاضر کیے جائیں گے ۔
۱۵۹۔خدا اس توصیف سے جووہ کرتے ہیں، منزّ ہ ہے۔
۱۶۰۔ مگرخدا کے مخلص بند ے ۔