Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره صافات / آیه 101 - 110

										
																									
								

Ayat No : 101-110

: الصافات

فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ ۱۰۱فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ ۱۰۲فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ ۱۰۳قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۱۰۵إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ ۱۰۶وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ ۱۰۷وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ ۱۰۸سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ ۱۰۹كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۱۱۰

Translation

پھر ہم نے انہیں ایک نیک دل فرزند کی بشارت دی. پھر جب وہ فرزند ان کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کے قابل ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں اب تم بتاؤ کہ تمہارا کیا خیال ہے فرزند نے جواب دیا کہ بابا جو آپ کو حکم دیا جارہا ہے اس پر عمل کریں انشائ اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے. پھر جب دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹادیا. تم نے اپنا خواب سچ کر دکھایا ہم اسی طرح حسن عمل والوں کو جزا دیتے ہیں. بیشک یہ بڑا کھلا ہوا امتحان ہے. اور ہم نے اس کا بدلہ ایک عظیم قربانی کو قرار دے دیا ہے. اور اس کا تذکرہ آخری دور تک باقی رکھا ہے. سلام ہو ابراہیم علیھ السّلامپر. ہم اسی طرح حَسن عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں.

Tafseer

									۱۰۱۔ فَبَشَّرْناہُ بِغُلامٍ حَلیمٍ ۔
۱۰۲۔فَلَمَّا بَلَغَ مَعَہُ السَّعْیَ قالَ یا بُنَیَّ إِنِّی اٴَری فِی الْمَنامِ اٴَنِّی اٴَذْبَحُکَ فَانْظُرْ ما ذا تَری قالَ یا اٴَبَتِ افْعَلْ ما تُؤْمَرُ سَتَجِدُنی إِنْ شاء َ اللَّہُ مِنَ الصَّابِرینَ ۔
۱۰۳۔فَلَمَّا اٴَسْلَما وَ تَلَّہُ لِلْجَبینِ ۔
۱۰۴۔وَ نادَیْناہُ اٴَنْ یا إِبْراہیمُ ۔
۱۰۵۔قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْیا إِنَّا کَذلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنینَ ۔
۱۰۶۔إِنَّ ہذا لَہُوَ الْبَلاء ُ الْمُبینُ ۔
۱۰۷وَ فَدَیْناہُ بِذِبْحٍ عَظیمٍ ۔ 
۱۰۸۔وَ تَرَکْنا عَلَیْہِ فِی الْآخِرینَ ۔
۱۰۹۔سَلامٌ عَلی إِبْراہیمَ ۔
۱۰۰کَذلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنین۔

ترجمہ

۱۰۱۔ہم اسے (ابراہیم کو ) ایک برد بار اور بااستقامت لڑ کے کی بشارت دی ۔
۱۰۲۔جس وقت وہ اس کے ساتھ سعی و کوشش کے قابل ہو گیا تو اس نے کہا : بیٹا ! میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں تجھے ذبح کررہا ہوں . تم دیکھو ، تمہاری کیارائے ہے ؟ اس نے کہا : اباجان ! آ پ کو جو حکم ملا ہے اس کی تعمیل کیجیے ، انشاء اللہ آپ مجھے صابر وں میں سے پائیں گے ۔
۱۰۳۔جب دونوں آ مادہ و تیار ہو گئے اور ابراہیم نے اسے پیشانی کے بَل لٹا یا ۔
۱۰۴۔ تو ہم نے اسے ندا دی کہ اے ابراہیم ! 
۱۰۵۔ جوحکم تجھے خواب میں دیاگیا تھا تو نے اسے پورا کردیا، ہم اسی طرح سے نیکو کاروں کوجز ا دیتے ہیں ۔
۱۰۶۔بے شک یہ ایک کھلی آزمائش ہے۔
۱۰۷۔ہم نے ذبح ِ عظیم کو اس کافد یہ بنا یا ۔
۱۰۸۔اوراس کے نیک نام کو بعد والی اُمتوں میں باقی رکھا ۔
۱۰۹۔ابراہیم پر سلام ہو ۔
۱۱۰۔ہم نیکو کارون کواسی طرح سے بد لہ دیاکرتے ہیں ۔