Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره صافات / آیه 41 - 49

										
																									
								

Ayat No : 41-49

: الصافات

أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَعْلُومٌ ۴۱فَوَاكِهُ ۖ وَهُمْ مُكْرَمُونَ ۴۲فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ ۴۳عَلَىٰ سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ ۴۴يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ ۴۵بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِينَ ۴۶لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ ۴۷وَعِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ ۴۸كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ ۴۹

Translation

کہ ان کے لئے معین رزق ہے. میوے ہیں اور وہ باعزت طریقہ سے رہیں گے. نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت میں. آمنے سامنے تخت پر بیٹھے ہوئے. ان کے گرد صاف شفاف شراب کا دور چل رہا ہوگا. سفید رنگ کی شراب جس میں پینے والے کو لطف آئے. اس میں نہ کوئی درد سر ہو اور نہ ہوش و حواس گم ہونے پائیں. اور ان کے پاس محدود نظر رکھنے والی کشادہ چشم حوریں ہوں گی. جن کا رنگ و روغن ایسا ہوگا جیسے چھپائے ہوئے انڈے رکھے ہوئے ہوں.

Tafseer

									۴۱۔ اٴُولئِکَ لَہُمْ رِزْقٌ مَعْلُومٌ ۔ 
۴۲ ۔فَواکِہُ وَ ہُمْ مُکْرَمُونَ ۔ 
۴۳۔فی جَنَّاتِ النَّعیمِ ۔ 
۴۴۔عَلی سُرُرٍ مُتَقابِلینَ ۔ 
۴۵۔ یُطافُ عَلَیْہِمْ بِکَاٴْسٍ مِنْ مَعینٍ ۔ 
۴۶۔بَیْضاء َ لَذَّةٍ لِلشَّارِبینَ ۔ 
۴۷۔لا فیہا غَوْلٌ وَ لا ہُمْ عَنْہا یُنْزَفُونَ ۔ 
۴۸۔وَ عِنْدَہُمْ قاصِراتُ الطَّرْفِ عینٌ ۔ 
۴۹۔ کَاٴَنَّہُنَّ بَیْضٌ مَکْنُونٌ ۔ 

تر جمہ 

۴۱۔ ان ( مخلص بندوں ) کے لیے ایک خاص اور معیّن روزی ہے۔ 
۴۲۔ ( قسم قسم کے عمدہ عمدہ ) پھل اور وہ معز زو محترم ہوں گے ۔ 
۴۳۔ (بہشت کے ) پُر نعمت باغوں میں ۔ 
۴۴۔ تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے ہوں گے ) ۔ 
۴۵۔ ان کے گرد شراب طہو ر سے لبریز پیالوں کادور ہوگا ۔
۴۶۔ وہ شراب جوسفید چمکدار اورپینے والوں کے لیے لذّت بخش ہوگی ۔
۴۷۔وہ شراب جس میں نہ عقل کو فاسد کرنے والی کوئی چیز ہوگی اور نہ ہی وہ مست کرنے والی ہوگی ۔ 
۴۸۔ان کی ایسی بیویاں ہوں گی جواپنے شوہر کے سواکسی اورسے عشق ومحبّت نہ کریں گی . ان کی آنکھیں بڑ ی بڑی ( اورحسین ) ہوں گی ۔
۴۹۔گویاوہ ( لطافت اور سفیدی میں ) پرندے کے ان انڈوں کے مانند ہیں (جو پرندے کے پروبال کے نیچے ) چھپے رہے ہوں۔( اور کسی انسان کے ہاتھ نے انھیں چھوا تک نہ ہو ) ۔