Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره صافات / آیه 16 - 23

										
																									
								

Ayat No : 16-23

: الصافات

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ۱۶أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ ۱۷قُلْ نَعَمْ وَأَنْتُمْ دَاخِرُونَ ۱۸فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنْظُرُونَ ۱۹وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ ۲۰هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ ۲۱احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ ۲۲مِنْ دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ ۲۳

Translation

کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ اٹھائیں جائیں گے. اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی زندہ کئے جائیں گے. کہہ دیجئے کہ بیشک اور تم ذلیل بھی ہوگے. یہ قیامت تو صرف ایک للکار ہوگی جس کے بعد سب دیکھنے لگیں گے. اور کہیں گے کہ ہائے افسوس یہ تو قیامت کا دن ہے. بیشک یہی وہ فیصلہ کا دن ہے جسے تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے. فرشتو ذرا ان ظلم کرنے والوں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور خدا کے علاوہ جن کی یہ عبادت کیا کرتے تھے سب کو اکٹھا تو کرو. اور ان کے تمام معبودوں کو اور ان کو جہّنم کا راستہ تو بتادو.

Tafseer

									۱۶۔ اٴَ إِذا مِتْنا وَ کُنَّا تُراباً وَ عِظاماً اٴَ إِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ۔
۱۷۔ اٴَ وَ آباؤُنَا الْاٴَوَّلُونَ ۔
۱۸۔قُلْ نَعَمْ وَ اٴَنْتُمْ داخِرُونَ ۔
۱۹۔فَإِنَّما ہِیَ زَجْرَةٌ واحِدَةٌ فَإِذا ہُمْ یَنْظُرُونَ ۔
۲۰۔وَ قالُوا یا وَیْلَنا ہذا یَوْمُ الدِّینِ ۔
۲۱۔ہذا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذی کُنْتُمْ بِہِ تُکَذِّبُونَ ۔
۲۲۔احْشُرُوا الَّذینَ ظَلَمُوا وَ اٴَزْواجَہُمْ وَ ما کانُوا یَعْبُدُونَ ۔
۲۳۔ مِنْ دُونِ اللَّہِ فَاہْدُوہُمْ إِلی صِراطِ الْجَحیمِ۔

ترجمہ 

۱۶۔ وہ کہتے ہیں جب ہم مرگئے اورخاک اور ہڈ یاں ہوگئے تو کیاہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے ؟
۱۷۔ یاہمارے گزشتہ آباؤ اجداد ( لوٹا ئے جائیں گے ) ؟
۱۸۔ کہہ دو :ہاں ( تم سب زندہ کیے جاؤ گے ) جبکہ تم ذلیل وخوار ہوگے ۔
۱۹۔صرف ایک ہی عظیم صیحہ ہوگی،اچانک سب کے سب ( قبروں سے اُٹھ کھڑے ہوں گے) اور دیکھتے کے دیکھتے رہ جائیں گے ۔
۲۰۔اور کہیں گے : وائے ہو ہم پر یہ جزا کادن ہے ؟
۲۱۔ ( ہاں ! ) یہ وہی جدائی کادن ہے جس کوتم جھٹلا یاکرتے تھے (حق کی باطل سے جدائی کادن ) ۔
۲۲۔اس وقت فرشتوں کو حکم دیاجائے گا ) ظالموں اوران کے ساتھیوں اورجن جن کی وہ پرستش کیاکرتے تھے ۔
۱۳۔( ہاں جن جن کی بھی وہ ) خدا کے سواپر ستش کیاکرتے تھے انھیں جمع کرو اورانھیں جہنم کے راستے پرچلتا ۔