Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره صافات / آیه 6 - 10

										
																									
								

Ayat No : 6-10

: الصافات

إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ ۶وَحِفْظًا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ مَارِدٍ ۷لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ ۸دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ ۹إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ۱۰

Translation

بیشک ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں سے مزین بنادیا ہے. اور انہیں ہر سرکش شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنادیا ہے. کہ اب شیاطین عالم بالا کیباتیں سننے کی کوشش نہیں کرسکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جائیں گے. ہنکانے کے لئے اور ان کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کا عذاب ہے. علاوہ اس کے جو کوئی بات اچک لے تو اس کے پیچھے آگ کا شعلہ لگ جاتا ہے.

Tafseer

									۶۔إِنَّا زَیَّنَّا السَّماء َ الدُّنْیا بِزینَةٍ الْکَواکِبِ ۔
۷۔ وَ حِفْظاً مِنْ کُلِّ شَیْطانٍ مارِدٍ ۔
۸۔ لا یَسَّمَّعُونَ إِلَی الْمَلَإِ الْاٴَعْلی وَ یُقْذَفُونَ مِنْ کُلِّ جانِبٍ ۔
۹۔دُحُوراً وَ لَہُمْ عَذابٌ واصِبٌ ۔
۱۰۔ إِلاَّ مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاٴَتْبَعَہُ شِہابٌ ثاقِبٌ ۔

ترجمہ

۶۔ ہم نے نچلے آسمان کوستاروں کے ساتھ زینت بخشی ۔
۷۔ اوراس کی ہرسرکش شیطانِ خبیث سے حفاظت کی ۔
۸۔ وہ عالم ِ بالا کے فرشتوں کی ( باتوں کو) نہیں سُن سکتے ( اورجس وقت وہ سننا چاہتے ہیں ) تو ہرطرف سے تیروں کانشانہ بنتے ہیں۔
۹۔وہ شدت کے ساتھ پیچھے کی طرف دھکیلے جاتے ہیں اوران کے لیے دائمی عذاب ہے۔
۱۰۔مگرجو مختصر سے لمحے کے لیے اچٹتی سی بات سننے کے لیے آسمان کے نزدیک ہوتے ہیں تو” شہابِ ثاقب“ ان کاتعاقب کرتے ہیں ۔