سوره فاطر / آیه 39 - 41
هُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ ۚ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ إِلَّا مَقْتًا ۖ وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ إِلَّا خَسَارًا ۳۹قُلْ أَرَأَيْتُمْ شُرَكَاءَكُمُ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِي السَّمَاوَاتِ أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا فَهُمْ عَلَىٰ بَيِّنَتٍ مِنْهُ ۚ بَلْ إِنْ يَعِدُ الظَّالِمُونَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا إِلَّا غُرُورًا ۴۰إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا ۚ وَلَئِنْ زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ ۚ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا ۴۱
وہی وہ خدا ہے جس نے تم کو زمین میں اگلوں کا جانشین بنایا ہے اب جو کفر کرے گا وہ اپنے کفر کا ذمہ دار ہوگا اور کفر پروردگار کی نظر میں کافروں کے لئے سوائے غضب الہٰی اور خسارہ کے کسی شے میں اضافہ نہیں کرسکتا ہے. آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم لوگوں نے ان شرکائ کو دیکھا ہے جنہیں خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو ذرا مجھے بھی دکھلاؤ کہ انہوں نے زمین میں کس چیز کو پیدا کیا ہے یا ان کی کوئی شرکت آسمان میں ہے یا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ اس کی طرف سے وہ کسی دلیل کے حامل ہیں - یہ کچھ نہیں ہے اصل یہ ہے کہ ظالمین آپس میں ایک دوسرے سے بھی پرفریب وعدہ ہی کرتے ہیں. بیشک اللہ زمین و آسمان کو زائل ہونے سے روکے ہوئے ہے اور اس کے علاوہ دوسرا کوئی سنبھالنے والا ہوتا تو اب تک دونوں زائل ہوچکے ہوتے وہ بڑا اَبردبار اور بخشنے والا ہے.
(39) هُوَ الَّـذِىْ جَعَلَكُمْ خَلَآئِفَ فِى الْاَرْضِ ۚ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهٝ ۖ وَلَا يَزِيْدُ الْكَافِـرِيْنَ كُفْرُهُـمْ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ اِلَّا مَقْتًا ۖ وَلَا يَزِيْدُ الْكَافِـرِيْنَ كُفْرُهُـمْ اِلَّا خَسَارًا
(40) قُلْ اَرَاَيْتُـمْ شُرَكَآءَكُمُ الَّـذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ ؕ اَرُوْنِىْ مَاذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَـهُـمْ شِرْكٌ فِى السَّمَاوَاتِۚ اَمْ اٰتَيْنَاهُـمْ كِتَابًا فَـهُـمْ عَلٰى بَيِّنَتٍ مِّنْهُ ۚ بَلْ اِنْ يَّعِدُ الظَّالِمُوْنَ بَعْضُهُـمْ بَعْضًا
اِلَّا غُرُوْرًا
(41) اِنَّ اللّـٰهَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا ۚ وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَكَـهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ بَعْدِهٖ ۚ اِنَّهٝ كَانَ حَلِيْمًا غَفُوْرًا
ترجمہ
(39) وہ وہی ہے کہ جس نے تمہیں زمین میں جانشین بنایا۔ اب جوشخص کافرہوگا تو اس کا نقصان خود اسی کو ہوگا اور کافروں کا کفر پروردگار کے ہاں ان کےلیےغضب
کے سوا اور کسی چیز کا اضافہ نہیں کرتا اور ان کا کفرخسارے کے سوا اور کچھ نہیں بڑھاتا۔
(40) کہو : کیا تم اپنے ان معبودوں کے بارے میں غور نہیں کرتے ہو جنہیں تم نے خدا کا شریک قرار دیا ہے۔ مجھے دکھاؤ تو سہی کہ انہوں نے زمین کی کس چیز کو پیدا
کیا ہے یا یہ آسمانوں کی خلقت اور مالکیت) میں کیا شرکت رکھتے ہیں؟ کیا ہم نے انہیں کوئی ایسی (آسمانی) کتاب دی ہے کہ جس میں سے اپنے (شرک کے) لیے کوئی
دلیل رکھتے ہیں ؟ نہیں ان میں سے کوئی چیز بھی نہیں ہے بلکہ تمام لوگ صرف ایک دوسرے سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔
(41) خدا ہی آسمان و زمین کو روکے ہوئے ہے تاکہ وہ اپنے نظام سے منحرف نہ ہوجائیں اور اگر وہ منحرف ہوجائیں تو اُس کے علاوہ کوئی اور انہیں روک نہیں سکتا۔ وہ
حلیم وغفور ہے۔