سوره فاطر / آیه 36 - 38
وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِنْ عَذَابِهَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي كُلَّ كَفُورٍ ۳۶وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ ۚ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ ۖ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ نَصِيرٍ ۳۷إِنَّ اللَّهَ عَالِمُ غَيْبِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ۳۸
اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے لئے آتش جہّنم ہے اور نہ ان کی قضا ہی آئے گی کہ مرجائیں اور نہ عذاب ہی میں کوئی تخفیف کی جائے گی ہم اسی طرح ہر کفر کرنے والے کو سزا دیا کرتے ہیں. اور یہ وہاں فریاد کریں گے کہ پروردگار ہمیں نکال لے ہم اب نیک عمل کریں گے اس کے برخلاف جو پہلے کیا کرتے تھے تو کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی جس میں عبرت حاصل کرنے والے عبرت حاصل کرسکتے تھے اور تمہارے پاس تو ڈرانے والا بھی آیا تھا لہٰذا اب عذاب کا مزہ چکھو کہ ظالمین کا کوئی مددگار نہیں ہے. بیشک اللہ آسمان و زمین کے غیب کا جاننے والا ہے اور وہ دُلوں کے چھپے ہوئے اسرار کو بھی جانتا ہے.
(36) وَالَّـذِيْنَ كَفَرُوْا لَـهُـمْ نَارُ جَهَنَّـمَ لَا يُقْضٰى عَلَيْـهِـمْ فَيَمُوْتُوْا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْـهُـمْ مِّنْ عَذَابِـهَا ۚ كَذٰلِكَ نَجْزِىْ كُلَّ كَفُوْرٍ
(37) وَهُـمْ يَصْطَرِخُوْنَ فِـيْهَاۚ رَبَّنَآ اَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْـرَ الَّـذِىْ كُنَّا نَعْمَلُ ۚ اَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَّا يَتَذَكَّرُ فِيْهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَآءَكُمُ النَّذِيْـرُ ۖ فَذُوْقُوْا فَمَا لِلظَّالِمِيْنَ مِنْ نَّصِيْـرٍ
(38) اِنَّ اللّـٰهَ عَالِمُ غَيْبِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۚ اِنَّهٝ عَلِيْـمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
ترجمہ
(36) جولوگ کافرہوگئے ہیں ان کے لئے جہنم کی آگ ہے، ہرگز ان کی موت کا فرمان جاری نہیں ہوگا کہ وہ مرجائیں اور نہ ہی ان کے لیے عذاب میں کوئی تخفيف ہوسکے گی ۔ اس طرح سے
ہم ہرکفران کرنے والے کو سزا دیں گے۔
(37) وہ دوزخ میں فریاد کریں گے، پروردگارا ! ہمیں نکال ، تاکہ ہم ان اعمال کے بجائے کہ جوہم انجام دیا کرتے تھے (اب) نیک عمل بجا لائیں ۔ (انہیں جواب دیا جائے گا) کیا ہم نے تمہیں اس
قدر عمر نہیں دی تھی کہ انسان چاہے تو اس میں متوجہ ہو جائے؟ اور کیا (خدا کی طرف سے) متنبہ کرنے والا تمہارے پاس نہیں آیا تھا ؟ پس اب تم (اس کا مزہ) چکھو کیونکہ ظالموں
کے لیے کوئی یاورو مددگار نہیں ہے۔
(38) خدا آسمانوں اور زمین کے غیب سے آگاہ ہے اور جو کچھ دلوں میں ہے وہ اُسے بھی جانتا ہے۔