سوره فاطر / آیه 1 - 3
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولِي أَجْنِحَةٍ مَثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۚ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۱مَا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۲يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ ۳
تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جو آسمان و زمین کا پیدا کرنے والا اور ملائکہ کو اپنا پیغامبر بنانے والا ہے وہ ملائکہ جن کے پر دو دو تین تین اور چار چار ہیں اور وہ خلقت میں جس قدر چاہتا ہے اضافہ کردیتا ہے کہ بیشک وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے. اللرُ انسانوں کے لئے جو رحمت کا دروازہ کھول دے اس کا کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جس کو روک دے اس کا کوئی بھیجنے والا نہیں ہے وہ ہر شے پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے. انسانو! اپنے اوپراللہ کی نعمت کو یاد کرو کیا اس کے علاوہ بھی کوئی خالق ہے وہی تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہے اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو تم کس طرف بہکے چلے جارہے ہو.
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
۱۔ الْحَمْدُ لِلَّہِ فاطِرِ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضِ جاعِلِ الْمَلائِکَةِ رُسُلاً اٴُولی اٴَجْنِحَةٍ مَثْنی وَ ثُلاثَ وَ رُباعَ یَزیدُ فِی الْخَلْقِ ما یَشاء ُ إِنَّ اللَّہَ عَلی کُلِّ شَیْء ٍ قَدیرٌ
۲۔ما یَفْتَحِ اللَّہُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلا مُمْسِکَ لَہا وَ ما یُمْسِکْ فَلا مُرْسِلَ لَہُ مِنْ بَعْدِہِ وَ ہُوَ الْعَزیزُ الْحَکیمُ
۳۔ یا اٴَیُّہَا النَّاسُ اذْکُرُوا نِعْمَتَ اللَّہِ عَلَیْکُمْ ہَلْ مِنْ خالِقٍ غَیْرُ اللَّہِ یَرْزُقُکُمْ مِنَ السَّماء ِ وَ الْاٴَرْضِ لا إِلہَ إِلاَّ ہُوَ فَاٴَنَّی تُؤْفَکُونَ
ترجمہ
رحمن ورحیم خدا کے نام سے ۔
۱۔ حمد وثنا مخصوص اس خدا کے لیے ہے کہ جو آسمان اورزمین کاپیدا کرنے والاہے ،وہی خدا کہ جس نے فرشتوں کورسول قرار دیاہے کہ جو د و دو ، تین تین اور چار چار پروں والے ہیں ، وہ جتنا چاہتا ہے آفرینش میں اضافہ کردیتاہے ، اور وہ ہرچیز پرقادر ہے ۔
۲۔ خداجس رحمت کولوگوں پرکھول دے اُسے کوئی نہیں روک سکتا، اورخدا جس کوروک لے ا س کے سوا کوئی شخص اس کے بھیجنے پرقدرت نہیں رکھتا ،اوروہ عزیز وحکیم ہے ۔
۳۔ اے لوگو ! تم اپنے اوپر خدا کی نعمت کو یاد کرو ، کیاخدا کے سواکوئی اورخالق ہے کہ جو آسمان وزمین سے تمہیں روزی دے ؟ اس کے سوااور کوئی معبود نہیں ہے ، اس حالت میں تم باطل کی طرف کس طرح منحرف ہوتے ہو ۔