Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره سبأ / آیه 47 - 50

										
																									
								

Ayat No : 47-50

: سبأ

قُلْ مَا سَأَلْتُكُمْ مِنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ۴۷قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَّامُ الْغُيُوبِ ۴۸قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ ۴۹قُلْ إِنْ ضَلَلْتُ فَإِنَّمَا أَضِلُّ عَلَىٰ نَفْسِي ۖ وَإِنِ اهْتَدَيْتُ فَبِمَا يُوحِي إِلَيَّ رَبِّي ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ قَرِيبٌ ۵۰

Translation

کہہ دیجئے کہ میں جو اجر مانگ رہا ہوں وہ بھی تمہارے ہی لئے ہے میرا حقیقی اجر تو پروردگار کے ذمہ ہے اور وہ ہر شے کا گواہ ہے. کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار حق کو برابر دل میں ڈالتا رہتا ہے اور وہ برابر غیب کا جاننے والا ہے. آپ کہہ دیجئے کہ حق آگیا ہے اور باطل نہ کچھ ایجاد کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پلٹا سکتا ہے. کہہ دیجئے کہ میں گمراہ ہوں گا تو اس کا اثر میرے ہی اوپر ہوگا اور اگر ہدایت حاصل کرلوں گا تو یہ میرے رب کی وحی کا نتیجہ ہوگا وہ سب کی سننے والا اور سب سے قریب تر ہے.

Tafseer

									۴۷۔قُلْ ما سَاٴَلْتُکُمْ مِنْ اٴَجْرٍ فَہُوَ لَکُمْ إِنْ اٴَجْرِیَ إِلاَّ عَلَی اللَّہِ وَ ہُوَ عَلی کُلِّ شَیْء ٍ شَہیدٌ 
۴۸۔ قُلْ إِنَّ رَبِّی یَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلاَّمُ الْغُیُوبِ 
۴۹۔ قُلْ جاء َ الْحَقُّ وَ ما یُبْدِءُ الْباطِلُ وَ ما یُعیدُ 
۵۰۔قُلْ إِنْ ضَلَلْتُ فَإِنَّما اٴَضِلُّ عَلی نَفْسی وَ إِنِ اہْتَدَیْتُ فَبِما یُوحی إِلَیَّ رَبِّی إِنَّہُ سَمیعٌ قَریبٌ 

ترجمہ 

۴۷۔ کہہ دے کہ : جو اجر اور بدلہ میں نے تم سے مانگا ہے وہ خود تمہارے ہی لیے ہے میرا اجرتوصرف خدا پر ہے اوروہ ہرچیز پر گواہ ہے ۔
۴۸۔ کہہ دے کہ : میراپرودگار حق کو (اپنے پیغمبروں کے دل پر ) ڈالتا ہے .کیونکہ وہ علام الغیوب (اور تمام پوشیدہ اسرا ر سے واقف و آگاہ ) ہے ۔
۴۹۔ کہہ دے کہ : حق آگیا ہے اور باطل (سے کچھ نہیں ہو سکتا ) نہ توکسی چیز کا آغاز ہی کرسکتا ہے او ر نہ ہی اس کی تجدید ۔
۵۰۔ کہہ دے کہ : اگر میں گمراہوجاؤں تومیں خوداپنی طرف سے گمراہ ہوں گا اور اگر ہدایت یافتہ ہوجاؤں تووہ اس وحی کے وسیلہ سے ہدایت حاصل کرتاہوں یاجو میرا پر وردگار میری طرف کرتاہے ، وہ سننے والا اور نز دیک ہے ۔