سوره سبأ / آیه 22 - 27
قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُمْ مِنْ ظَهِيرٍ ۲۲وَلَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَهُ ۚ حَتَّىٰ إِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ۖ قَالُوا الْحَقَّ ۖ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ ۲۳قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ قُلِ اللَّهُ ۖ وَإِنَّا أَوْ إِيَّاكُمْ لَعَلَىٰ هُدًى أَوْ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۲۴قُلْ لَا تُسْأَلُونَ عَمَّا أَجْرَمْنَا وَلَا نُسْأَلُ عَمَّا تَعْمَلُونَ ۲۵قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ ۲۶قُلْ أَرُونِيَ الَّذِينَ أَلْحَقْتُمْ بِهِ شُرَكَاءَ ۖ كَلَّا ۚ بَلْ هُوَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۲۷
آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ انہیں پکارو جن کااللہ کو چھوڑ کر تمہیں خیال تھا تو دیکھو گے کہ یہ آسمان و زمین میں ایک ذرہ ّ برابر اختیار نہیں رکھتے ہیں اور ان کا آسمان و زمین میں کوئی حصہّ ہے اور نہ ان میں سے کوئی ان لوگوں کا پشت پناہ ہے. اس کے یہاں کسی کی سفارش بھی کام آنے والی نہیں ہے مگر وہ جس کو وہ خود اجازت دیدے یہاں تک کہ جب ان کے دلوں کی ہیبت دور کردی جائے گی تو پوچھیں گے کہ تمہارے پروردگار نے کیا کہا ہے تو وہ جواب دیں گے کہ جو کچھ کہا ہے حق کہا ہے اور وہ بلند و بالا اور بزرگ و برتر ہے. آپ کہئے کہ تمہیں آسمان و زمین سے روزی کون دیتا ہے اور پھر بتائیے کہ اللہ اور کہئے کہ ہم یا تم ہدایت پر ہیں یا کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں. انہیں بتائیے کہ ہم جو خطا کریں گے اس کے بارے میں تم سے سوال نہ کیا جائے گا اور تم جو کچھ کرو گے اس کے بارے میں ہم سے سوال نہ ہوگا. کہئے کہ ایک دن خدا ہم سب کو جمع کرے گا اور پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اور جاننے والاہے. ان سے کہئے کہ ذرا ان شرکائ کو دکھلاؤ جن کو خدا سے ملادیا ہے - یہ ہرگز نہیں دکھا سکیں گے بلکہ خدا صرف خدائے عزیز و حکیم ہے.
۲۲۔ قُلِ ادْعُوا الَّذینَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّہِ لا یَمْلِکُونَ مِثْقالَ ذَرَّةٍ فِی السَّماواتِ وَ لا فِی الْاٴَرْضِ وَ ما لَہُمْ فیہِما مِنْ شِرْکٍ وَ ما لَہُ مِنْہُمْ مِنْ ظَہیرٍ
۲۳۔ وَ لا تَنْفَعُ الشَّفاعَةُ عِنْدَہُ إِلاَّ لِمَنْ اٴَذِنَ لَہُ حَتَّی إِذا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِہِمْ قالُوا ما ذا قالَ رَبُّکُمْ قالُوا الْحَقَّ وَ ہُوَ الْعَلِیُّ الْکَبیرُ
۲۴ ۔ قُلْ مَنْ یَرْزُقُکُمْ مِنَ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضِ قُلِ اللَّہُ وَ إِنَّا اٴَوْ إِیَّاکُمْ لَعَلی ہُدیً اٴَوْ فی ضَلالٍ مُبینٍ
۲۵۔قُلْ لا تُسْئَلُونَ عَمَّا اٴَجْرَمْنا وَ لا نُسْئَلُ عَمَّا تَعْمَلُون
۲۶۔ قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنا رَبُّنا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنا بِالْحَقِّ وَ ہُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلیمُ
۲۷۔ قُلْ اٴَرُونِیَ الَّذینَ اٴَلْحَقْتُمْ بِہِ شُرَکاء َ کَلاَّ بَلْ ہُوَ اللَّہُ الْعَزیزُ الْحَکیمُ
ترجمہ
۲۲ کہہ دو ، کہ جن کوتم خداکے سوا ( اپنا معبود ) خیال کرتے ہو انہیں پکارو ! (وہ ہرگز بھی تمہاری مشکل کوحل نہ کریں گے کیونکہ ) انہیں آسمانوں اور زمین میں ذرّہ برابر بھی اختیار نہیں ہے ، اور نہ ہی وہ (اُس کی خلقت و مالکیت ) میں شریک ہیں ، اور نہ ہی وہ (پیدا ئش کے کام میں ) اس کے یارو مدد گار تھے ۔
۲۳۔ اس کے پاس کسی کے لیے بھی کوئی شفاعت فائدہ نہ دے گی ، سوائے ان لوگوں کی شفاعت کے جن کی (شفاعت کرنے کی ) اجازت دے دی جائے گی ( اس دن سب کے سب اضطراب میں ہوں گے )یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے اضطراب زائل ہوجائے گا (اور اس کی طرف سے فرمان ”شفاعت “ صادر ہوجائے گا ، تواس وقت مجرمین شفاعت کرنے والوں سے ) کہیں گے کہ تمہارے پروردگار نے کیا حکم دیاہے تووہ کہیں گے کہ حق (کو بیان کیاہے اور مستحقین کے بارے میں شفاعت کرنے کی اجازت دی ہے ) اور وہی ہے بلند مقام اور بزرگ مرتبہ والا ۔
۲۴۔ کہہ دو : آسمانوں اورزمین سے تمہیں کون روزی دیتاہے ، کہہ دو ، اللہ .تو ہدایت پریاکُھلی گمراہی میں ہم ہیں یاتم ۔
۲۵۔ کہہ دو ! کہ جوگناہ ہم نے کیے ہیں اس کی تم سے پوچھ گچھ نہ ہوگی اور (اسی طرح ) جوعمل تم کرتے ہو اس کی باز پرس ہم سے نہ ہوگی ۔
۲۶۔ کہہ دو ! کہ ہمارا پروردگار ہم سب کو جمع کرے گا ، پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرے گا ( اور مجرموں کونیکوکار لوگوں سے جدا کردے گا ) اوروہی فیصلہ کرنے والا ، جُدا کرنے والا اور آگاہ ہے ۔
۲۷۔ کہہ دو ! کہ جنہیں تم نے اس کا شریک بنا کراس کے ساتھ ملحق کیاہے مجھے دکھاؤ (توسہی ) ہرگز ایسانہیں ہے ( اس کاکوئی شریک اورمثل نہیں ہے ) بلکہ وہی عزیز وحکیم خدا ہے ۔