سوره سبأ / آیه 18 - 19
وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْقُرَى الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَقَدَّرْنَا فِيهَا السَّيْرَ ۖ سِيرُوا فِيهَا لَيَالِيَ وَأَيَّامًا آمِنِينَ ۱۸فَقَالُوا رَبَّنَا بَاعِدْ بَيْنَ أَسْفَارِنَا وَظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ وَمَزَّقْنَاهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ ۱۹
اور جب ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں کچھ نمایاں بستیاں قرار دیں اور ان کے درمیان سیر کو معّین کردیا کہ اب دن و رات جب چاہو سفر کرو محفوظ رہوگے. تو انہوں نے اس پر بھی یہ کہا کہ پروردگار ہمارے سفر دور دراز بنادے اوراس طرح اپنے نفس پر ظلم کیا تو ہم نے انہیں کہانی بناکر چھوڑ دیا اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا کہ یقینا اس میں صبر و شکر کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں پائی جاتی ہیں.
۱۸۔ وَ جَعَلْنا بَیْنَہُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَی الَّتی بارَکْنا فیہا قُریً ظاہِرَةً وَ قَدَّرْنا فیہَا السَّیْرَ سیرُوا فیہا لَیالِیَ وَ اٴَیَّاماً آمِنینَ
۱۹۔ فَقالُوا رَبَّنا باعِدْ بَیْنَ اٴَسْفارِنا وَ ظَلَمُوا اٴَنْفُسَہُمْ فَجَعَلْناہُمْ اٴَحادیثَ وَ مَزَّقْناہُمْ کُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّ فی ذلِکَ لَآیاتٍ لِکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ
ترجمہ
۱۸۔ اُن کے درمیان ان بستیوں کے درمیان کہ جنہیں ہم نے برکت دے رکھی تھی ، ہم نے کچھ ایسی اور آبادیاں بھی رکھی تھیں ، جن میں ایسے مناسب اور نزدیک نزدیک فاصلہ تھے ( کہ ایک سے دوسری دکھائی دیتی تھی ) (اور اُن کے درمیان چلنے پھر نے کو آسان بنا دیا تھا ، اور ہم نے ان سے کہاکہ ) تم مکمل امن و امان کے ساتھ راتوں میںبھی اور دونوں میں بھی ان آبادیوں کے درمیان سفر کرو ۔
۱۹۔ لیکن (ان نہ شُکر ے لوگوں نے ) کہا ، پروردگار ا ! ہمارے سفر وں کے درمیان دُوری ڈال دے ، ( تاکہ غریب و نادار لوگ مالدار لوگوں کے دوش بدوش سفر نہ کرسکیں ! اور اس طرح سے ) انہوں نے اپنے او پر ظلم کیا ، اور ہم نے انہیں (دوسروں کے لےے ) قصہ اور افسانہ بنا دیا ، اور ہم ان کی جمعیت کومنتشر اور تتّر بتّر کردیا ، اس ماجرا میں ہرصابر اور شکر کرنے والے کے لےے عبرت کی کئی اور نشانیاں ہیں ۔