Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره سبأ / آیه 15 - 17

										
																									
								

Ayat No : 15-17

: سبأ

لَقَدْ كَانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ ۖ جَنَّتَانِ عَنْ يَمِينٍ وَشِمَالٍ ۖ كُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ ۚ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ ۱۵فَأَعْرَضُوا فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَبَدَّلْنَاهُمْ بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَيْ أُكُلٍ خَمْطٍ وَأَثْلٍ وَشَيْءٍ مِنْ سِدْرٍ قَلِيلٍ ۱۶ذَٰلِكَ جَزَيْنَاهُمْ بِمَا كَفَرُوا ۖ وَهَلْ نُجَازِي إِلَّا الْكَفُورَ ۱۷

Translation

اور قوم سبا کے لئے ان کے وطن ہی میں ہماری نشانی تھی کہ داہنے بائیں دونوں طرف باغات تھے. تم لوگ اپنے پروردگار کا دیا رزق کھاؤ اور اس کا شکر ادا کرو تمہارے لئے پاکیزہ شہر اور بخشنے والا پروردگار ہے. مگر ان لوگوں نے انحراف کیا تو ہم نے ان پر بڑے زوروں کا سیلاب بھیج دیا اور ان کے دونوں باغات کو ایسے دو باغات میں تبدیل کردیا جن کے پھل بے مزہ تھے اور ان میں جھاؤ کے درخت اور کچھ بیریاں بھی تھیں. یہ ہم نے ان کی ناشکری کی سزادی ہے اور ہم ناشکروں کے علاوہ کس کو سزادیتے ہیں.

Tafseer

									15 لَقَدْ کانَ لِسَبَإٍ فی مَسْکَنِہِمْ آیَةٌ جَنَّتانِ عَنْ یَمینٍ وَ شِمالٍ کُلُوا مِنْ رِزْقِ رَبِّکُمْ وَ اشْکُرُوا لَہُ بَلْدَةٌ
طَیِّبَةٌ وَ رَبٌّ غَفُورٌ 
۱۶ ۔فَاٴَعْرَضُوا فَاٴَرْسَلْنا عَلَیْہِمْ سَیْلَ الْعَرِمِ وَ بَدَّلْناہُمْ بِجَنَّتَیْہِمْ جَنَّتَیْنِ ذَواتَیْ اٴُکُلٍ خَمْطٍ وَ اٴَثْلٍ وَ شَیْء ٍ مِنْ سِدْرٍ قَلیلٍ 
۱۷ ۔ ذلِکَ جَزَیْناہُمْ بِما کَفَرُوا وَ ہَلْ نُجازی إِلاَّ الْکَفُورَ 

ترجمہ

۱۵۔ قومِ سبا کے لیے ان کی سکونت کی جگہ میں ( قدرتِ الہٰی کی ) ایک نشانی تھی ، دو ( عظیم اور وسیع ) باغ دائیں اور بائیں ) فراواں پھلوں کے ساتھ ہم نے اُن سے کہا ) اپنے پروردگار کی روزی میں سے کھاؤ اوراس کاشکر بجالاؤ ، (تمہارے لیے ) پاک و پاکیزہ شہر ہے ، اور بخشنے والا (مہر بان ) پروردگار ۔ 
۱۶۔ لیکن وہ (خدا سے ) رو گردان ہوگئے ،توہم نے بھی ویران کرنے والا سیلا ب ان کی بھیج دیا ، اوران کے دو (پُر برکت ) باغوں کو ایسے دو (گھٹیا قسم کے ) باغوں کے ساتھ بدل دیا کہ جن کے پھل کڑوے تھے ، کچھ چھاؤں تھے ، اور تھوڑے سے بیری کے درخت (باقی رہ گئے تھے ۔ 
۱۷۔ یہ ہم نے ان کے کفر کی وجہ سے انہیں سز دی تھی ، اور کیاکفران ِ نعمت کرنے والوں کے سوا ہم کسی اور کو ایسی سز ادیتے ہیں ۔