سوره سبأ / آیه 10 - 11
وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُودَ مِنَّا فَضْلًا ۖ يَا جِبَالُ أَوِّبِي مَعَهُ وَالطَّيْرَ ۖ وَأَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ ۱۰أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ ۖ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ۱۱
اور ہم نے داؤد کو یہ فضل عطا کیا کہ پہاڑو تم ان کے ساتھ تسبیح پروردگار کیا کرو اور پرندوں کو لَسخّر کردیا اور لوہے کو نرم کردیا. کہ تم کشادہ اور مکمل زرہیں بناؤ اور کڑیوں کے جوڑنے میں اندازہ کا خیال رکھو اور تم لوگ سب نیک عمل کرو کہ میں تم سب کے اعمال کا دیکھنے والا ہوں.
. 10 وَ لَقَدْ آتَیْنا داوُدَ مِنَّا فَضْلاً یا جِبالُ اٴَوِّبی مَعَہُ وَ الطَّیْرَ وَ اٴَلَنَّا لَہُ الْحَدیدَ ۔
.11اٴَنِ اعْمَلْ سابِغاتٍ وَ قَدِّرْ فِی السَّرْدِ وَ اعْمَلُوا صالِحاً إِنِّی بِما تَعْمَلُونَ بَصیرٌ ۔
ترجمہ
۱۰۔ ہم نے داؤد کو اپنے فضل سے ایک عظیم نعمت بخشی ( ہم نے پہاڑوں اور پرندوں سے کہا ) اے پہاڑ و ! اوراے پرندوں تم اس کے ساتھ ہم آواز ہوجاؤ (اور اس کے ساتھ خدا کی تسبیح کہو ) اورہم نے لوہے کو اُس کے لیے نرم کردیا ۔
۱۱۔ ( اورہم نے انہیں حکم دی کہ تم ) کامل اور فراخ زِر ہیں بنائی ، اور حلقوں کو مناسب اندازے سے بناؤ ، اورصالح اورنیک عمل بجالاؤ ، یقینا میں تمہارے عمل کودیکھ رہا ہوں ۔