Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره سبأ / آیه 6 - 9

										
																									
								

Ayat No : 6-9

: سبأ

وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَيَهْدِي إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ۶وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلَىٰ رَجُلٍ يُنَبِّئُكُمْ إِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّكُمْ لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ ۷أَفْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَمْ بِهِ جِنَّةٌ ۗ بَلِ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ فِي الْعَذَابِ وَالضَّلَالِ الْبَعِيدِ ۸أَفَلَمْ يَرَوْا إِلَىٰ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنْ نَشَأْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ نُسْقِطْ عَلَيْهِمْ كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِكُلِّ عَبْدٍ مُنِيبٍ ۹

Translation

اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ آپ کی طرف پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے سب بالکل حق ہے اور خدائے غالب و قابلِ حمد و ثنا کی طرف ہدایت کرنے والا ہے. اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کا کہنا ہے کہ ہم تمہیں ایسے آدمی کا پتہ بتائیں جو یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم مرنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہوجاؤ گے تو تمہیں نئی خلقت کے بھیس میں لایا جائے گا. اس نے اللہ پر جھوٹا الزام باندھا ہے یا اس میں جنون پایا جاتا ہے نہیں بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور گمراہی میں مبتلا ہیں. کیا انہوں نے آسمان و زمین میں اپنے سامنے اور پس پشت کی چیزوں کو نہیں دیکھا ہے کہ ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان کے اوپر آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرادیں. اس میں ہر رجوع کرنے والے بندہ کے لئے قدرت کی نشانی پائی جاتی ہے.

Tafseer

									. 6وَ یَرَی الَّذینَ اٴُوتُوا الْعِلْمَ الَّذی اٴُنْزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ ہُوَ الْحَقَّ وَ یَہْدی إِلی صِراطِ الْعَزیزِ الْحَمیدِ ۔
. 7وَ قالَ الَّذینَ کَفَرُوا ہَلْ نَدُلُّکُمْ عَلی رَجُلٍ یُنَبِّئُکُمْ إِذا مُزِّقْتُمْ کُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّکُمْ لَفی خَلْقٍ جَدیدٍ ۔
. 8 اٴَفْتَری عَلَی اللَّہِ کَذِباً اٴَمْ بِہِ جِنَّةٌ بَلِ الَّذینَ لا یُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ فِی الْعَذابِ وَ الضَّلالِ الْبَعیدِ ۔
. 9اٴَ فَلَمْ یَرَوْا إِلی ما بَیْنَ اٴَیْدیہِمْ وَ ما خَلْفَہُمْ مِنَ السَّماء ِ وَ الْاٴَرْضِ إِنْ نَشَاٴْ نَخْسِفْ بِہِمُ الْاٴَرْضَ اٴَوْ نُسْقِطْ عَلَیْہِمْ کِسَفاً مِنَ السَّماء ِ إِنَّ فی ذلِکَ لَآیَةً لِکُلِّ عَبْدٍ مُنیبٍ ۔

ترجمہ 

۶ ۔ او ر وہ لوگ کہ جو علم رکھتے ہیں ، وہ تو اس چیز کو ، کہ جو تیرے پرور دگار کی طرف سے تجھ پر نازل ہوا ہے ، حق سمجھتے ہیں اور . یہ کہ ... عزیز و حمید خدا کے راستہ کی طرف ہدایت کرتاہے ۔
۷۔ اور کافروں نے یہ کہاکہ : کیاہم تمہیں ایسا آدمی دکھیائیں کہ جو اس بات کی خبر دیتا ہے کہ جس وقت تم ( مرجاؤگے اورمٹی ہوجاؤ گے اور ) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے ( تو دو بارہ ) نئے سرے سے پیدا کیے جاؤ گے ۔ 
۸۔ کیااُس نے خدا پرجھوٹ بہتا ن باندھاہے ؟ یااُسے کسی قسم کاجنون ہے ؟ ( ایسانہیں ہے ) بلکہ وہ لوگ کہ جو آخرت پرایمان نہیں رکھتے ، وہ عذاب اور بہت بڑی گمراہی میں ہیں ( اوران کی گمراہی کی نشا نی یہی ان کا شدید انکار ہے ) ۔
۹۔ کیا انہوں نے اپنے آگے او ر پیچھے آسمان و زمین سے متعلق چیزوں پر نظر نہیں کی ، (تاکہ وہ ہر چیزپرخدا کی قدرت سے واقت ہو ں ) اگر ہم چاہیں تو انہیں ( زمین کے ایک زلزلہ کے ساتھ ) زمین میں دھنسا دیں ، یاآسمان سے ( پتھر کا ) کوئی ٹکڑ ا ان پر گرادیتے ، اس میں ہرتوبہ کرنے والے بندے کے لیے ( خدا کی قدرت کی ) واضح نشانی موجود ہے ۔