Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره احزاب / آیه 63 - 68 

										
																									
								

Ayat No : 63-68

: الاحزاب

يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ ۚ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا ۶۳إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا ۶۴خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ لَا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا ۶۵يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا ۶۶وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا ۶۷رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا ۶۸

Translation

پیغمبر یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو کہہ دیجئے کہ اس کا علم خدا کے پاس ہے اور تم کیا جانو شائد وہ قریب ہی ہو. بیشک اللہ نے کّفار پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے جہّنم کا انتظام کیا ہے. وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور انہیں کوئی سرپرست یا مددگار نہیں ملے گا. جس دن ان کے چہرے جہنمّ کی طرف موڑدیئے جائیں گے اور یہ کہیں گے کہ اے کاش ہم نے اللہ اور رسول کی اطاعت کی ہوتی. اور کہیں گے کہ ہم نے اپنے سرداروں اور بزرگوں کی اطاعت کی تو انہوں نے راستہ سے بہکادیا. پروردگار اب ان پر دہرا عذاب نازل کر اور ان پر بہت بڑی لعنت کر.

Tafseer

									(63) يَسْاَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ ۖ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّـٰهِ ۚ وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُـوْنُ قَرِيْبًا 
(64) اِنَّ اللّـٰهَ لَعَنَ الْكَافِـرِيْنَ وَاَعَدَّ لَـهُـمْ سَعِيْـرًا 
(65) خَالِـدِيْنَ فِـيْهَآ اَبَدًا ۚ لَّا يَجِدُوْنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْـرًا 
(66) يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْهُهُـمْ فِى النَّارِ يَقُوْلُوْنَ يَا لَيْتَنَـآ اَطَعْنَا اللّـٰهَ وَاَطَعْنَا الرَّسُوْلَا 
(67) وَقَالُوْا رَبَّنَـآ اِنَّـآ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَـرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِيْلَا 
(68) رَبَّنَـآ اٰتِـهِـمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُـمْ لَعْنًا كَبِيْـرًا 

  ترجمہ

(63) لوگ آپ سے قیامت (کے وقت) کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، کہہ دیجیئے : اس کا علم صرف خداوند عالم کے پاس ہے ۔ اور آپ کو کیا معلوم کہ شاید قیامت نزدیک ہو۔
(64) خدا نے کافروں پرلعنت کی ہے (اور انھیں اپنی رحمت سے دور رکھا ہے) اور ان کے لیے جلانے والی آگ تیار کر رکھی ہے۔ 
(65) وہ اس میں ابدتک رہیں گے اور وہاں ان کا نہ کوئی سر پرست ہوگا اور نہ کوئی مدد گار ۔
(66) وہ دن جس میں ان کے چہرے (جہنم کی آگ کے باعث) تبدیل ہو جائیں گے (اور وہ اپنے کیے پر پچھتائیں گے اور) کہیں گے اے کاش ہم نے خدا اور پیغمبر کی اطاعت کی ہوتی۔ 
(67) اورکہیں گے خدا وندا ! ہم نے اپنے بڑوں اور وڈیروں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں گمراہ کیا۔ 
(68) پروردگارا! تو انھیں دوگنا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت فرما۔