5- تبلیغی امور کامیابی کی شرط
الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللَّهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ ۗ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ حَسِيبًا ۳۹
وہ لوگ ا للہ کے پیغام کو پہنچاتے ہیں اور دل میں اس کا خوف رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے ہیںاوراللہ حساب کرنے کے لئے کافی ہے.
5- تبلیغی امور کامیابی کی شرط :
اوپر والی آیت اس امر کی واضح دلیل ہے کہ تبلیغی مسائل میں ترقی کے لیے بنیادی شرط قاطعیت ، خلوص اور خدا کے علاوہ کسی سے نہ ڈرنا
ہے۔
جولوگ خدائی امور کے مقابلہ میں ہر کہ دمہ کی خواہشات اور مختلف گروہوں کے بے بنیادر حجانات کو پیش نظر رکھتے ہیں اور اپنی ناشائستہ۔ ناویلوں کے ذریعے
حق و عدالت کو نظر انداز کر دیتے ہیں ، وہ کبھی بنیادی نتیجہ اخذ نہیں کرسکتے ۔ کوئی نعمت ہدایت کی نعمت سے بڑھ کر نہیں ہے اور کوئی خدمت کی نعمت کوکسی انسان کو دینے سے
افضل نہیں ہے ، اسی بناء پر اس کا اجر وثواب سب سے برتر ہے ـــــــــــــ ہم ایک حدیث میں امیرالمومنین سے پڑھتے ہیں آپ نے فرمایا کہ :
"جس وقت رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا۔ جب تک کسی کوحق کی دعوت نہ دے دیں ، اس وقت تک جنگ
نہ کرنا"۔
"وایم الله لئن يهدی الله على يديك رجلًا خبر مما طلعت الشمس
وغربت"۔
۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
-----
؎1 تفسیر مجمع البیان جلد 8 ص 521 سورہ مؤمن کی آیت 28 کے ذیل میں۔
۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
-----
"یعنی خدا کی قسم اگر تمھارے ہاتھوں ایک شخص کو ہدایت مل جائے تو یہ تمھارے لیے ان تمام چیزوں سے بدرجہابہتر ہے جن پر سورج طلوع
وغروب کرتا ہے". ؎1
اس لیے ضروری ہے کہ سچے مبلغین لوگوں سے بے نیاز اور اعلٰی سے اعلٰی عہدے دار سے بے خوف ہوکر اپنا فریضہ تبلیغ انجام دیں ۔ کیونکہ "نیاز" اور "خوف"
ہی ان کے افکار وارادہ پر ہرحالت میں اثر انداز ہوں گے۔
ایک مبلغ زباني"وكفٰى باللہ حسیبا" کے تقاضوں کے پیش نظرصرف یہ سوچتاہے کہ اس کے اعمال کا حساب لینے والا صرف خدا ہے۔ اور یہی عرفان وآگاہی اسے اس
نشیب فراز والے راستے میں مدد دیتی ہے۔
۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
----
؎1 کافی و منقول از بحاالانواز جلد 2 ص 361