سوره احزاب / آیه 9 -11
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَتْكُمْ جُنُودٌ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَجُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا ۹إِذْ جَاءُوكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا ۱۰هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا ۱۱
ایمان والو! اس وقت اللہ کی نعمت کو یاد کرو جب کفر کے لشکر تمہارے سامنے آگئے اور ہم نے ان کے خلاف تمہاری مدد کے لئے تیز ہوا اور ایسے لشکر بھیج دیئے جن کو تم نے دیکھا بھی نہیں تھا اور اللہ تمہارے اعمال کوخوب دیکھنے والا ہے. اس وقت جب کفار تمہارے اوپر کی طرف سے اور نیچے کی سمت سے آگئے اور دہشت سے نگاہیں خیرہ کرنے لگیں اور کلیجے منہ کو آنے لگے اور تم خدا کے بارے میں طرح طرح کے خیالات میں مبتلا ہوگئے. اس وقت مومنین کا باقاعدہ امتحان لیا گیا اور انہیں شدید قسم کے جھٹکے دیئے گئے.
(9) يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّـٰهِ عَلَيْكُمْ اِذْ جَآءَتْكُمْ جُنُـوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَيْـهِـمْ رِيْحًا وَّجُنُـوْدًا لَّمْ تَـرَوْهَا ۚ وَكَانَ اللّـٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْـرًا
(10) اِذْ جَآءُوْكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ وَاِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّوْنَ بِاللّـٰهِ الظُّنُـوْنَا
(11) هُنَالِكَ ابْتُلِـىَ الْمُؤْمِنُـوْنَ وَزُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِيْدًا
ترجمہ
(9) اے وہ لوگ جو ایمان لائے ہو! اپنے اوپر خدا کی نعمت کو یاد کرو ، اس وقت کہ جب (عظیم) لشکر تمھاری طرف آئے۔ لیکن ہم نے سخت آندھی اور طوفان ان پر بھیجا اور
ایسے لشکر جنہیں تم نہیں دیکھ سکے (اور اس طرح سے انہیں درہم برہم کردیا) اور جسے تم انجام دیتے ہو ، خدا اسے دیکھ رہا ہے۔
(10) اس وقت کو یاد کرو ، جب وہ تمھارے (شہرکے) اوپر اور نیچے سے وارد ہوئے (اور مدینہ کا محاصرہ کرلیا) اور اس وقت کو جب کہ آنکھیں شدت وحشت سے خیرہ
ہوگئیں تھیں اورلبوں تک پہنچ چکی تھی اور تم خدا کے بارے میں طرح طرح کی بد گمانیاں کررہے تھے۔
(11) وہاں مومنین کی آزمائش کی گئی اور وہ سختی سے ہل گئے۔