Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره الم سجده / آیه 23 - 25

										
																									
								

Ayat No : 23-25

: السجدة

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَائِهِ ۖ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ۲۳وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ ۲۴إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۲۵

Translation

اور ہم نے موسٰی علیھ السّلام کو بھی کتاب عطا کی ہے لہذا آپ کو اپنے قرآن کے منجانب اللہ ہونے میں شک نہیں ہونا چاہئے اور ہم نے کتاب هموسٰی علیھ السّلام کو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت قرار دیا ہے. اور ہم نے ان میں سے کچھ لوگوں کو امام اور پیشوا قرار دیا ہے جو ہمارے امر سے لوگوں کی ہدایت کرتے ہیں اس لئے کہ انہوں نے صبر کیا ہے اور ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے. بیشک آپ کا پروردگار ان کے درمیان روزِ قیامت ان تمام باتوں کا فیصلہ کردے گا جن میں یہ آپس میں اختلاف رکھتے تھے.

Tafseer

									(23) وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتَابَ فَلَا تَكُنْ فِىْ مِرْيَةٍ مِّنْ لِّـقَآئِهٖ ۖ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِّـبَنِىٓ اِسْرَآئِيْلَ 
(24) وَجَعَلْنَا مِنْـهُـمْ اَئِمَّةً يَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَـرُوْا ۖ وَكَانُـوْا بِاٰيَاتِنَا يُوْقِنُـوْنَ 
(25) اِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَـهُـمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيْمَا كَانُـوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ 

  ترجمہ

(23) ہم نے موسٰی کو آسمانی کتاب دی اور تجھے شک نہیں ہونا چاہیئےکہ اس نےآیات الٰہی کو حاصل کرلیا۔اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کےلیےہدایت کا ذریعہ قراردیا۔
(24) اور ان میں سے ہم نے آئمہ (اور پیشوا) منتخب کیے جو ہمارے حکم سے (لوگوں کی) ہدایت کرتے تھے۔ اس بناء پر کہ انھوں نے صبر کیا اور هماری آیات پر یقین
  رکھتے تھے۔ 
(25) يقینًاتمھارا پروردگار ان کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا جس چیزیں وہ اختلاف کرتے تھے ۔ (اور شخص کو ا س کے اعمال کی سزا دے گا)۔