Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره لقمان / آیه 6 - 9

										
																									
								

Ayat No : 6-9

: لقمان

وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ۚ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ ۶وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا وَلَّىٰ مُسْتَكْبِرًا كَأَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا كَأَنَّ فِي أُذُنَيْهِ وَقْرًا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ۷إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ ۸خَالِدِينَ فِيهَا ۖ وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۹

Translation

لوگوں میں ایسا شخص بھی ہے جو مہمل باتوں کو خریدتا ہے تاکہ ان کے ذریعہ بغیر سمجھے بوجھے لوگوں کو راسِ خدا سے گمراہ کرے اور آیااُ الہٰیہ کا مذاق اڑائے درحقیقت ایسے ہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے. اور جب اس کے سامنے آیات الہٰیہ کی تلاوت کی جاتی ہے تو اکڑ کر منہ پھیرلیتا ہے جیسے اس نے کچھ سنا ہی نہیں ہے اور جیسے اس کے کان میں بہرا پن ہے .ایسے شخص کو درناک عذاب کی بشارت دے دیجئے. بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت ہے. وہ اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں کہ یہ خدا کا برحق وعدہ ہے اور وہ صاحبِ عزّت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے.

Tafseer

									وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَھْوَ الْحَدِیثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیلِ اللهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَیَتَّخِذَھَا ھُزُوًا اٴُولَئِکَ لَھُمْ عَذَابٌ مُھِینٌ
۷ وَإِذَا تُتْلَی عَلَیْہِ آیَاتُنَا وَلَّی مُسْتَکْبِرًا کَاٴَنْ لَمْ یَسْمَعْھَا کَاٴَنَّ فِی اٴُذُنَیْہِ وَقْرًا فَبَشِّرْہُ بِعَذَابٍ اٴَلِیمٍ
۸ إِنَّ الَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَھُمْ جَنَّاتُ النَّعِیمِ
۹ خَالِدِینَ فِیھَا وَعْدَ اللهِ حَقًّا وَھُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ
تر جمہ 

۶۔ بعض لوگ باطل اور بیہودہ باتیں (باقاعدہ) خرید تے ہیں تا کہ لوگوں کو جہالت ونادانی کی بناء پر گمراہ کریں اور آیات الٰہی کا استہزاء کریں اور مذاق اڑائیں ، ان کے لیے ذلیل اور خوار کرنے والا عذاب ہے ۔
۷۔جس وقت اس پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو وہ تکبّر کی بناء پر ان سے منہ موڑ لیتا ہے گو یا اس نے سنا ہی نہیں۔ گویا اس کے کان باکل بہرے ہیں۔ اس درد ناک عذاب کی بشارت دے دو ۔
۸۔(لیکن) جو لوگ ایمان لائے ہیں اور نیک اعما ل انجام دیئے ہیں نعمتوں سے بھرے ہوئے بہشت کے باغات ان کے لیے ہیں ۔
۹۔وہ ہمیشہ ہمیشہ میں رہیں گے ، یہ خدا کا مسلم اور یقینی وعدہ ہے اور وہی عزیز اور حکیم (نا قابل شکست اور دانا) ہے۔