سوره روم / آیه 8 - 10
أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ ۗ مَا خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَجَلٍ مُسَمًّى ۗ وَإِنَّ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ لَكَافِرُونَ ۸أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ كَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَأَثَارُوا الْأَرْضَ وَعَمَرُوهَا أَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ ۖ فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَٰكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ۹ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوأَىٰ أَنْ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِئُونَ ۱۰
کیا ان لوگوں نے اپنے اندر فکر نہیں کی ہے کہ خدا نے آسمان و زمین اور اس کے درمیان کی تمام مخلوقات کو برحق ہی پیدا کیا ہے اور ایک معین مدّت کے ساتھ لیکن لوگوں کی اکثریت اپنے پروردگار کی ملاقات سے انکار کرنے والی ہے. اور کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی ہے کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے والوں کا کیا انجام ہوا ہے جو طاقت میں ان سے زیادہ مضبوط تھے اور انہوں نے زراعت کرکے زمین کو ان سے زیادہ آباد کرلیا تھا اور ان کے پاس ہمارے نمائندے زیادہ کِھلی ہوئی نشانیاں بھی لے کر آئے تھے یقینا خدا اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا ہے بلکہ یہ لوگ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں. اس کے بعد برائی کرنے والوں کا انجام برا ہوا کہ انہوں نے خدا کی نشانیوں کو جھٹلادیا اور برابر ان کا مذاق اڑاتے رہے.
۸ ۔ اٴَ وَ لَمْ یَتَفَکَّرُوا فی اٴَنْفُسِہِمْ ما خَلَقَ اللَّہُ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضَ وَ ما بَیْنَہُما إِلاَّ بِالْحَقِّ وَ اٴَجَلٍ مُسَمًّی وَ إِنَّ کَثیراً مِنَ النَّاسِ بِلِقاء ِ رَبِّہِمْ لَکافِرُونَ ۔
۹۔ اٴَ وَ لَمْ یَسیرُوا فِی الْاٴَرْضِ فَیَنْظُرُوا کَیْفَ کانَ عاقِبَةُ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ کانُوا اٴَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّةً وَ اٴَثارُوا الْاٴَرْضَ وَ عَمَرُوہا اٴَکْثَرَ مِمَّا عَمَرُوہا وَ جاء َتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّناتِ فَما کانَ اللَّہُ لِیَظْلِمَہُمْ وَ لکِنْ کانُوا اٴَنْفُسَہُمْ یَظْلِمُونَ ۔
۱۰۔ ثُمَّ کانَ عاقِبَةَ الَّذینَ اٴَساؤُا السُّوای اٴَنْ کَذَّبُوا بِآیاتِ اللَّہِ وَ کانُوا بِہا یَسْتَہْزِؤُنَ ۔
ترجمہ
۸۔ کیا وہ اپنے دل میں یہ نہیں سوچتے کہ اللہ نے آسمانی ، زمین اوران دونوں کے درمیان جوکچھ ہے ، کونہین پیدا کیامگر حق کے ساتھ اورایک معینہ مدّت کے لیے مگر بہت سے لو گ (قیامت اور ) اپنے رب کی لقاکے منکر ہیں ۔
۹۔ کیاان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کاانجام کیاہوا جو ان سے پہلے تھے . وہ قوّت میں ان سے زیادہ تھے . انھوں نے زمین کو ( زراعت اور ان لے لیے مبعوث شدہ نبی ان کے پاس روشن دلیلوں کے ساتھ آتے رہے ( لیکن انہوں نے انکار کیا اور اپنی سزاپائی ) اورخدا ایسانہ تھاجو ان پر ظلم کرتا یہ توانھوں نے خود ہی اپنے اوپر ظلم کیاتھا ۔
۱۰۔ پھران لوگوں کانجام جواعمال بد کے مرتکب ہوئے ، اس مقام تک پہنچا کہ انھوں نے آیات الہٰی کوجھٹلایا اوران کی ہنسی اڑائی ۔