سوره عنکبوت / آیه 67 - 69
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا آمِنًا وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ ۚ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ اللَّهِ يَكْفُرُونَ ۶۷وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَافِرِينَ ۶۸وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ ۶۹
کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے واسطے ایک محفوظ حرم بنادیا ہے جس کے چاروں طرف لوگ اچک لئے جاتے ہیں تو کیا یہ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمت کا انکار کردیتے ہیں. اور اُس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ کی طرف جھوٹی باتوں کی نسبت دے یا حق کے آجانے کے بعد بھی اس کا انکار کردے تو کیا جہّنم میں کفار کا ٹھکانا نہیں ہے. اور جن لوگوں نے ہمارے حق میں جہاد کیا ہے ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کریں گے اور یقینا اللرُحسن عمل والوں کے ساتھ ہے.
67 .اٴَ وَ لَمْ یَرَوْا اٴَنَّا جَعَلْنا حَرَماً آمِناً وَ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِہِمْ اٴَ فَبِالْباطِلِ یُؤْمِنُونَ وَ بِنِعْمَةِ اللَّہِ یَکْفُرُونَ ۔
68.وَ مَنْ اٴَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَری عَلَی اللَّہِ کَذِباً اٴَوْ کَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جاء َہُ اٴَ لَیْسَ فی جَہَنَّمَ مَثْویً لِلْکافِرینَ ۔
69. وَ الَّذینَ جاہَدُوا فینا لَنَہْدِیَنَّہُمْ سُبُلَنا وَ إِنَّ اللَّہَ لَمَعَ الْمُحْسِنینَ ۔
ترجمہ
۶۷۔ کیاانھوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کومقام امن بنایا ہے .درآں حالیک لوگ اس کے اطراف سے اچک لیے جاتے ہیں .کیا یہ لوگ باطل پر ایمان لاتے ہیں اورخدا کی نعمت کاانکار کرتے ہیں ؟
۶۸۔ اس سے زیادہ ظالم کون ہے جوخدا پرجھوٹ باندھتا ہے یاجب اس کے سامنے حق بات آئے تواس کی تکذیب کرتا ہے ؟ کیاکافروں کا ٹھکانا جہنم نہیں ہے ؟
۶۹۔ اورجن لوگوں نے ہماری راہ میں ( خلوص نیت کے ساتھ ) جہاد کیا ہم ضرور انھیں ہدایت کریں گے اورخدا تونیکو کاروں کے ساتھ ہے ۔