Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره عنکبوت / آیه 50 - 55

										
																									
								

Ayat No : 50-55

: العَنکبوت

وَقَالُوا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَاتٌ مِنْ رَبِّهِ ۖ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِنْدَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ ۵۰أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَىٰ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ۵۱قُلْ كَفَىٰ بِاللَّهِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ شَهِيدًا ۖ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِالْبَاطِلِ وَكَفَرُوا بِاللَّهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ۵۲وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ ۚ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُسَمًّى لَجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۵۳يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ ۵۴يَوْمَ يَغْشَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۵۵

Translation

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ آخر ان پر پروردگار کی طرف سے آیات کیوں نہیں نازل ہوتی ہیں تو آپ کہہ دیجئے کہ آیات سب اللہ کے پاس ہیں اور میں تو صرف واضح طور پر عذاب هالہٰی سے ڈرانے والا ہوں. کیا ان کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جس کی ان کے سامنے تلاوت کی جاتی ہے اور یقینا اس میںرحمت اور ایماندار قوم کے لئے یاددہانی کا سامان موجود ہے. آپ کہہ دیجئے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے خدا کافی ہے جو آسمان اور زمین کی ہر چیز سے باخبر ہے اور جو لوگ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کا انکار کرتے ہیں وہ یقینا خسارہ اٹھانے والے لوگ ہیں. اور یہ لوگ عذاب کی جلدی کررہے ہیں حالانکہ اگر اس کا وقت معین نہ ہوتا تو اب تک عذاب آچکا ہوتا اور وہ اچانک ہی آئے گا جب انہیں شعور بھی نہ ہوگا. یہ عذاب کی جلدی کررہے ہیں حالانکہ جہّنم یقینا کافروں کو اپنے گھیرے میں لینے والا ہے. جس دن عذاب انہیں اوپر سے اور نیچے سے ڈھانک لے گا اور کہے گا کہ اب اپنے اعمال کا مزہ چکھو.

Tafseer

									50. وَ قالُوا لَوْ لا اٴُنْزِلَ عَلَیْہِ آیاتٌ مِنْ رَبِّہِ قُلْ إِنَّمَا الْآیاتُ عِنْدَ اللَّہِ وَ إِنَّما اٴَنَا نَذیرٌ مُبینٌ ۔
51. اٴَوَ لَمْ یَکْفِہِمْ اٴَنَّا اٴَنْزَلْنا عَلَیْکَ الْکِتابَ یُتْلی عَلَیْہِمْ إِنَّ فی ذلِکَ لَرَحْمَةً وَ ذِکْری لِقَوْمٍ یُؤْمِنُونَ ۔
52.قُلْ کَفی بِاللَّہِ بَیْنی وَ بَیْنَکُمْ شَہیداً یَعْلَمُ ما فِی السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضِ وَ الَّذینَ آمَنُوا بِالْباطِلِ وَ کَفَرُوا بِاللَّہِ اٴُولئِکَ ہُمُ الْخاسِرُونَ ۔
53. وَ یَسْتَعْجِلُونَکَ بِالْعَذابِ وَ لَوْ لا اٴَجَلٌ مُسَمًّی لَجاء َہُمُ الْعَذابُ وَ لَیَاٴْتِیَنَّہُمْ بَغْتَةً وَ ہُمْ لا یَشْعُرُونَ ۔
54.یَسْتَعْجِلُونَکَ بِالْعَذابِ وَ إِنَّ جَہَنَّمَ لَمُحیطَةٌ بِالْکافِرینَ ۔
55.یَوْمَ یَغْشاہُمُ الْعَذابُ مِنْ فَوْقِہِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اٴَرْجُلِہِمْ وَ یَقُولُ ذُوقُوا ما کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۔


ترجمہ



۵۰۔ اوروہ کہتے ہیں کہ اس پرخدا کی طرف سے معجزات نازل کیوںنہیں ہوئے تو ان سے کہہ دو کہ معجزات توخداہی کے پاس ہیں ( اوراسی کے حکم سے نازل ہوتے ہیں نہ کہ میری اورتمہاری پسند کے مطابق ) اورمیں توکھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔
۵۱۔ اورکیا ان لوگوں کے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے تجھے پر یہ آسمانی کتاب نازل کی ہے کہ جو پیہم انھیں پڑھ کرسنائی جاتی ہے . اس میں ایمان لانے والوں کے لیے رحمت اورنصیحت ہے ۔
۵۲ ۔ ان سے کہہ دو : میرے اورتمہارے دمیان خداہی گواہ کافی ہے . اوروہ جو کچھ آسمانوں اورزمین میں ہے اسے جانتا ہے . اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے اور انہوں نے خدا کاانکار کیاوہ خسارے میں ہیں ۔
۵۳۔ یہ لوگ تجھ سے عذاب کے لیے جلدی کررہے ہیں .اگر ایک وقت مقرر نہ ہوچکا ہوتا توان پر ( اللہ کا )عذاب آجاتا اور یہ عذاب آخر کار ان پرناگہانی طورپر نازل ہوگا جب کہ وہ بے خبر ہوں گے ۔
۵۴۔ یہ تجھ سے عذاب کے لیے جلدی کرر ہے ہیں . دراں حالیکہ جہنم تو کافروں کو گھیرے ہوئے ہے ۔
۵۵۔ اورجس دن ( اللہ کا ) عذاب انھیں اوپر سے نیچے تک ڈھک لے گا توان سے کہاجائے گا تم جو کام کیاکرتے تھے اب اس کا مزہ چکھو. ( اور یہ بہت سخت اوردرد ناک دن ہوگا ) ۔