Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره عنکبوت / آیه 14 - 19

										
																									
								

Ayat No : 14-19

: العَنکبوت

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظَالِمُونَ ۱۴فَأَنْجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ ۱۵وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۱۶إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا وَتَخْلُقُونَ إِفْكًا ۚ إِنَّ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوا عِنْدَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوهُ وَاشْكُرُوا لَهُ ۖ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۱۷وَإِنْ تُكَذِّبُوا فَقَدْ كَذَّبَ أُمَمٌ مِنْ قَبْلِكُمْ ۖ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ ۱۸أَوَلَمْ يَرَوْا كَيْفَ يُبْدِئُ اللَّهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ ۱۹

Translation

اور ہم نے نوح علیھ السّلامکو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ ان کے درمیان پچاس سال کم ایک ہزار سال رہے پھر قوم کو طوفان نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ وہ لوگ ظالم تھے. پھر ہم نے نوح علیھ السّلام کو اور ان کے ساتھ کشتی والوں کو نجات دے دی اور اسے عالمین کے لئے ایک نشانی قرار دے دیا. اور ابراہیم کو یاد کرو جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو کہ اسی میں تمہارے لئے بہتری ہے اگر تم کچھ جانتے ہو. تم خدا کو چھوڑ کر صرف بتوں کی پرستش کرتے ہو اور اپنے پاس سے جھوٹ گڑھتے ہو یاد رکھو کہ خدا کے علاوہ جن کی بھی پرستش کرتے ہو وہ تمہارے رزق کے مالک نہیں ہیں رزق خدا کے پاس تلاش کرو اور اسی کی عبادت کرو اسی کا شکریہ ادا کرو کہ تم سب اسی کی بارگاہ میں واپس لے جائے جاؤ گے. اور اگر تم تکذیب کرو گے تو تم سے پہلے بہت سی قومیں یہ کام کرچکی ہیں اور رسول کی ذمہ داری تو صرف واضح طور پر پیغام کا پہنچا دینا ہے. کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح مخلوقات کو ایجاد کرتا ہے اور پھر دوبارہ واپس لے جاتا ہے یہ سب اللہ کے لئے بہت آسان ہے.

Tafseer

									14 وَ لَقَدْ اٴَرْسَلْنا نُوحاً إِلی قَوْمِہِ فَلَبِثَ فیہِمْ اٴَلْفَ سَنَةٍ إِلاَّ خَمْسینَ عاماً فَاٴَخَذَہُمُ الطُّوفانُ وَ ہُمْ ظالِمُونَ ۔
15 ۔ فرَاٴَنْجَیْناہُ وَ اٴَصْحابَ السَّفینَةِ وَ جَعَلْناہا آیَةً لِلْعالَمینَ ۔
16 ۔ وَ إِبْراہیمَ إِذْ قالَ لِقَوْمِہِ اعْبُدُوا اللَّہَ وَ اتَّقُوہُ ذلِکُمْ خَیْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۔
17 ۔ إِنَّما تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّہِ اٴَوْثاناً وَ تَخْلُقُونَ إِفْکاً إِنَّ الَّذینَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّہِ لا یَمْلِکُونَ لَکُمْ رِزْقاً فَابْتَغُوا عِنْدَ اللَّہِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوہُ وَ اشْکُرُوا لَہُ إِلَیْہِ تُرْجَعُونَ ۔
18 ۔ وَ إِنْ تُکَذِّبُوا فَقَدْ کَذَّبَ اٴُمَمٌ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ ما عَلَی الرَّسُولِ إِلاَّ الْبَلاغُ الْمُبینُ ۔
19 ۔ اٴَ وَ لَمْ یَرَوْا کَیْفَ یُبْدِءُ اللَّہُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعیدُہُ إِنَّ ذلِکَ عَلَی اللَّہِ یَسیرٌ ۔


ترجمہ


۴ ۔ اورہم نے نو ح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا .وہ ان میں پچاس سال کم ایک ہزار سال تک رہے . پھر ان کو ( قوم نوح کو ) طوفان نے آپکڑ ا .جب کہ وہ ظالم تھے ۔ 
۱۵۔پھر ہم نے اس (نوح ) کو اور کشتی والوں کو نجات دی اور اس کشتی کو اہل عالم کے لیے ایک نشانی بنا دیا ۔
۱۶۔اورہم نے ابراہیم کو بھیجا .جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا :تم خداکی عبادت کرو اور اس سے ڈرو . یہ تمہارے لیے بہترہے اگر تم اس بات کو سمجھو ۔
۱۷۔ تم لوگ خداکوچھوڑ کر (پتھر اورلکڑی کے نبے ہوئے ) بتوں کی عبادت کرتے ہو اورآپس میں دروغ بانی کرتے ہو . و ہ ذاتیں جن کی تم خداکو چھوڑ کر پرستش کرتے ہو ، تمہیں رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتیں پس تم خداہی سے رزق طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اوراس کاشکر ادا کرو کہ جس کی طرف لوٹ کر جاؤ گے ۔
۱۸۔ اگرتم میری تکذیب کرتے ہو توتم سے پہلے امتیں بھی انبیاء کی تکذیب کرتی رہی ہیں اوررسول پرتو واضح ابلاغ کے سوا اور کچھ فرج نہیں ہے ۔
۱۹۔ کیاانھوں نے نہیں دیکھا کہ خدا مخلوق کوکس طرح پیداکرتاہے اور پھر اس کااعادہ کرتاہے .اوریہ خدا کے نزدیک آسان ہے ۔