۱۔ مدین کہاں تھا ؟
وَلَمَّا وَرَدَ مَاءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً مِنَ النَّاسِ يَسْقُونَ وَوَجَدَ مِنْ دُونِهِمُ امْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ ۖ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا ۖ قَالَتَا لَا نَسْقِي حَتَّىٰ يُصْدِرَ الرِّعَاءُ ۖ وَأَبُونَا شَيْخٌ كَبِيرٌ ۲۳فَسَقَىٰ لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّىٰ إِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ ۲۴فَجَاءَتْهُ إِحْدَاهُمَا تَمْشِي عَلَى اسْتِحْيَاءٍ قَالَتْ إِنَّ أَبِي يَدْعُوكَ لِيَجْزِيَكَ أَجْرَ مَا سَقَيْتَ لَنَا ۚ فَلَمَّا جَاءَهُ وَقَصَّ عَلَيْهِ الْقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفْ ۖ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ۲۵
اور جب مدین کے چشمہ پروارد ہوئے تو لوگوں کی ایک جماعت کو دیکھا جو جانوروں کو پانی پلارہی تھی اور ان سے الگ دو عورتیں تھیں جو جانوروں کو روکے کھڑی تھیں .موسٰی نے پوچھا کہ تم لوگوں کا کیا مسئلہ ہے ان دونوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک پانی نہیں پلاتے ہیں جب تک ساری قوم ہٹ نہ جائے اور ہمارے بابا ایک ضعیف العمر آدمی ہیں. موسٰی نے دونوں کے جانوروں کو پانی پلادیا اور پھر ایک سایہ میں آکر پناہ لے لی عرض کی پروردگار یقینا میں اس خیر کا محتاج ہوں جو تو میری طرف بھیج دے. اتنے میں دونوں میں سے ایک لڑکی کمال شرم و حیا کے ساتھ چلتی ہوئی آئی اور اس نے کہا کہ میرے بابا آپ کو بلارہے ہیں کہ آپ کے پانی پلانے کی اجرت دے دیں پھر جو موسٰی ان کے پاس آئے اور اپنا قصّہ بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ ڈرو نہیں اب تم ظالم قوم سے نجات پاگئے.
” مدین “ ایک شہر کانام تھا جس میںحضرت شعیب (علیه السلام) اور ان کا قبیلہ رہتاتھا . یہ شہر خلیج عقبہ کے مشرق میںتھا ( یعنی حجاز کے شمال اور شامات کے جنوب میں ) وہاں کے باشندے حضر ت اسماعیل (علیه السلام) کی نسل سے تھے .وہ مصر، لبنان اورفلسطین سے تجارے کرتے تھے . آج کل اس شہر کانام معان ہے ۔
بعض لوگ کلمہ ” مدین “ کااطلاق اس قوم پرکرتے ہیں جو خلیج وعقبہ سے کوہ سینا تک سکونت پذیر تھی . توریب میں بھی اس قوم کو ”مدیان “ کہاگیا ہے ۔
بعض اہل تحقیق نے اس شہر کی وجہ تسمیہ یہ لگھی ہے کہ حضرت ابراہیم (علیه السلام) کا ایک بیٹا جس کام”مدین “ تھا اس شہر میں رہتاتھا ۔
اگر جغرافیائی نقشے کوغور سے دیکھیں تو معلوم ہوتاہے کہ اس شہر کا مصرسے زیادہ فاصلہ نہیں ہے اس لیے حضرت موسٰی (علیه السلام) چند روز میں وہاں پہنچ گئے ہوں گے ۔
ملک اردن کے جغرافیائی نقشہ میں ، جنوب غربی شہروں میں سے ایک شہر ” معان“ نام کاملتاہے ، جس کامحل وقوع ہمارے مذکورہ بالا بیا ن کے مطابق ہے ۔