سوره نمل / آیه 56 - 59
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا أَخْرِجُوا آلَ لُوطٍ مِنْ قَرْيَتِكُمْ ۖ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ ۵۶فَأَنْجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ ۵۷وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِينَ ۵۸قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَىٰ عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَىٰ ۗ آللَّهُ خَيْرٌ أَمَّا يُشْرِكُونَ ۵۹
تو ان کی قوم کا کوئی جواب نہیں تھا سوائے اس کے کہ لوط والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کردو کہ یہ لوگ بہت پاکباز بن رہے ہیں. تو ہم نے لوط اور ان کے خاندان والوں کو زوجہ کے علاوہ سب کو نجات دے دی کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی. اور ہم نے ان پر عجیب و غریب قسم کی بارش کردی کہ جن لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے ان پر بارشِ عذاب بھی بہت بری ہوتی ہے. آپ کہئے ساری تعریف اللہ کے لئے ہے اور سلام ہے اس کے ان بندوں پر جنہیں اس نے منتخب کرلیا ہے آیا خدا زیادہ بہتر ہے یا جنہیں یہ شریک بنارہے ہیں.
(56) فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٓ ٖ اِلَّآ اَنْ قَالُـوٓا اَخْرِجُـوٓا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْيَتِكُمْ ۖ اِنَّـهُـمْ اُنَاسٌ يَّتَطَهَّرُوْنَ
(57) فَاَنْجَيْنَاهُ وَاَهْلَـهٝٓ اِلَّا امْرَاَتَهٝ ۖ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِـرِيْنَ
(58) وَاَمْطَرْنَا عَلَيْـهِـمْ مَّطَرًا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِيْنَ
(59) قُلِ الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ وَسَلَامٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّـذِيْنَ اصْطَفٰى ۗ آللَّـهُ خَيْـرٌ اَمَّا يُشْرِكُـوْنَ
ترجمہ
(56) انھوں نے اس کا جواب صرف یہ دیا کہ ایک دوسرے سے کہا: لوط کے خاندان کو اپنی شہر اور علاقے سے نکال باہر کرو یہ بڑے پاکدامن لوگ ہیں۔
(57) ہم نے اسے اور اس کے اہل خاندان کو نجات دی سوائے اس کی بیوی کے کہ ہم نے مقدر کر دیا کہ وہ باقی رہ جانے والوں میں سے ہو۔
(58) پهر ہم نے ان پر پتھروں کی بارش برسائی (کہ وہ سب کے سب اس میں دب کر مرگئے) اور کتنی بری بارش ہے ان کے لیے جنھیں ڈرایا گیا تھا۔
(59) کہہ دیجیے : حمد خدا ہی کے ساتھ مخصوص ہے اور درود و سلام ہو اس کے برگزیدہ بندوں پر تو کیا خداوند عالم بہتر ہے یا وہ بت جنھیں خدا کا شر کی بناتے ہیں۔