Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نمل / آیه 41 - 44

										
																									
								

Ayat No : 41-44

: النمل

قَالَ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ أَتَهْتَدِي أَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ ۴۱فَلَمَّا جَاءَتْ قِيلَ أَهَٰكَذَا عَرْشُكِ ۖ قَالَتْ كَأَنَّهُ هُوَ ۚ وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ ۴۲وَصَدَّهَا مَا كَانَتْ تَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ ۖ إِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كَافِرِينَ ۴۳قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الصَّرْحَ ۖ فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا ۚ قَالَ إِنَّهُ صَرْحٌ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ ۗ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۴۴

Translation

سلیمان نے کہا کہ اس کے تخت کو ناقابل شناخت بنادیا جائے تاکہ ہم دیکھیں کہ وہ سمجھ پاتی ہے یا ناسمجھ لوگوں میں ہے. جب وہ آئی تو سلیمان نے کہا کہ کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے اس نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے بلکہ شاید یہی ہے اور مجھے تو پہلے ہی علم ہوگیا تھا اور میں اطاعت گزار ہوگئی تھی. اور اسے اس معبود نے روک رکھا تھا جسے خدا کو چھوڑ کر معبود بنائے ہوئے تھی کہ وہ ایک کافر قوم سے تعلق رکھتی تھی. پھر اس سے کہا گیا کہ قصر میں داخل ہوجائے اب جو اس نے دیکھا تو سمجھی کہ کوئی گہرا پانی ہے اور اپنی پنڈلیاں کھول دیں سلیمان نے کہا کہ یہ ایک قلعہ ہے جسے شیشوں سے منڈھ دیا گیا ہے اور بلقیس نے کہا کہ میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا اور اب میں سلیمان کے ساتھ اس خدا پر ایمان لے آئی ہوں جو عالمین کا پالنے والا ہے.

Tafseer

									(41) قَالَ نَكِّـرُوْا لَـهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِىٓ اَمْ تَكُـوْنُ مِنَ الَّـذِيْنَ لَا يَـهْتَدُوْنَ 
(42) فَلَمَّا جَآءَتْ قِيْلَ اَهٰكَـذَا عَرْشُكِ ۖ قَالَتْ كَاَنَّـهٝ هُوَ ۚ وَاُوْتِيْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِيْنَ 
(43) وَصَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ ۖ اِنَّـهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كَافِـرِيْنَ 
(44) قِيْلَ لَـهَا ادْخُلِى الصَّرْحَ ۖ فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّّكَشَفَتْ عَنْ سَاقَـيْـهَا ۚ قَالَ اِنَّهٝ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِيْـرَ ۗ قَالَتْ رَبِّ اِنِّىْ ظَلَمْتُ نَفْسِىْ وَاَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ 

  ترجمہ

(41) (سلیمانؑ نے) کہا : اس کے تخت ہی کچھ تبدیلی کردو تاکہ ہم دیکھیں کہ وہ سمجھتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہے جو ہدایت نہیں پائیں گے۔ 
(42) جب وہ آگئی تو اسے کہا گیا کہ کیا تمھارا تخت اس جیسا ہے (جواب میں) اس نے کہا : یہ تو خود وہی معلوم ہوتا ہے۔ ہم تو پہلے ہی جان چکے تھے اور اسلام لاچکےتھے۔ 
(43) اور اسے (سلیمانؑ نے) غیرخدا کی عبادت سے روک دیا کیونکہ وہ کافروں میں سے تھی۔
(44) اسے کہا گیا کہ محل کے صحن میں داخل ہوجائے لیکن جب اس نے دیکھا تو سمجھا کہ یہ پانی کی نہر ہےاس نے (گزرنے کے لیے پائنچے اٹھائے اور) اپنی پنڈلیاں ظاہرکردیں (لیکن
 سلیمان نے) کہا یہ (پانی نہیں بلکہ) صاف بلور کا محل ہے (ملکہ سبا) کہنے لگی : پروردگارا ! میں تو اپنے آپ پر ظلم کرتی رہې اور اب سلیمان کے ساتھ مل کر عالمین کے پروردگار
 کو تسلیم کرتی ہوں ۔