3- ذکر خدا
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ ۲۲۱تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ ۲۲۲يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ ۲۲۳وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ ۲۲۴أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ ۲۲۵وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ ۲۲۶إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا ۗ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ ۲۲۷
کیا ہم آپ کو بتائیں کہ شیاطین کس پر نازل ہوتے ہیں. وہ ہر جھوٹے اور بدکردار پر نازل ہوتے ہیں. جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں. اور شعرائ کی پیروی وہی لوگ کرتے ہیں جو گمراہ ہوتے ہیں. کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ وہ ہر وادئی خیال میں چکر لگاتے رہتے ہیں. اور وہ کچھ کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں. علاوہ ان شعرائ کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور بہت سارا ذکر خدا کیا اور ظلم سہنے کے بعد اس کا انتقام لیا اور عنقریب ظالمین کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹا دیئے جائیں گے.
3- ذکر خدا:-
مندرجہ بالا آیات میں ہم نے پڑھا ہے کہ بامقصد کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے وہ خدا کو زیادہ یاد کرتے ہیں حضرت امام جعفرصادق علیہ اسلام
منقول ایک حدیث میں ہے :
" ذکرکثیر سے مراد حضرت فاطمہ زہرا کی تسبیح ہے جو تکبیر حمد اور تسبیح پرمشتمل ہے)۔
ایک اور حدیث میں آپ ہی فرماتے ہیں:
سخت ترین اور اہم ترین امور میں سے ایک سخت اور اہم امر جو نے اپنی مخلوق پرفرض کیا ہے خدا ذکر کثیر۔ پھر آپ نے فرمایا:-
میری مراد یہ نہیں ہے کہ لوگ "سبحان الله والحمد لله ولا اله الا لله و الله اکبر" کہیں اگرچہ یہ بھی اس کا
ایک جز ہے لیکن " ذكر الله عندما احل وحرم فان کان طاعة عمل بها وان كان معصية ترکها" یعنی
میرا مقصد یہ ہے کہ جب انسان کسی حلال اور حرام کا سامنا کرے تو اس وقت خدا کو یاد کرے اگر اس میں
خدا کی اطاعت ہے تو اسے انجام دے اور اگر معصیت ہے تو اسے چھوڑ دے۔
پروردگارا تو ہمارے دلوں کو اپنی یاد کے ساتھ سرشار فرما! تاکہ جہاں اورجس چیز میں تیری ذات کی رضامندی ہے اسے اپنائیں اور اس میں تیری ذات کی ناراضی ہے
اسے چھوڑ دیں۔
خداوند ! ہماری زبانوں کو گویا ، ہمارے دلوں کوخلوص سے بھردے! تاکہ ان سب کو تیری راه اور تیری اور رضا میں کام میں لائیں ۔ آمین یارب العالمین
تفسیر سورہ شعراء ختم ہوئی
10رحب ۔ روز ولادت حضرت امام محمد تقی
جواد علیہ اسلام
۔---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
؎1 الکنی والالقاب جلد 2 ص 455۔
؎2 اصول کافی۔