Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره شعراء / آیه 167 - 175

										
																									
								

Ayat No : 167-175

: الشعراء

قَالُوا لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ ۱۶۷قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُمْ مِنَ الْقَالِينَ ۱۶۸رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ ۱۶۹فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ ۱۷۰إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ ۱۷۱ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ ۱۷۲وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِينَ ۱۷۳إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ ۱۷۴وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ۱۷۵

Translation

ان لوگوں نے کہا کہ لوط اگر تم اس تبلیغ سے باز نہ آئے تو اس بستی سے نکال باہر کردیئے جاؤ گے. انہوں نے کہا کہ بہرحال میں تمہارے عمل سے بیزار ہوں. پروردگار ! مجھے اور میرے اہل کو ان کے اعمال کی سزا سے محفوظ رکھنا. تو ہم نے انہیں اور ان کے اہل سب کو نجات دے دی. سوائے اس ضعیفہ کے کہ جو پیچھے رہ گئی. پھر ہم نے ان لوگوں کو تباہ و برباد کردیا. اور ان کے اوپر زبردست پتھروں کی بارش کردی جو ڈرائے جانے والوں کے حق میں بدترین بارش ہے. اور اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی. اور تمہارا پروردگار عزیز بھی ہے اور رحیم بھی ہے.

Tafseer

									(167) قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يَا لُوْطُ لَتَكُـوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِيْنَ 
(168) قَالَ اِنِّـىْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِيْنَ 
(169) رَبِّ نَجِّنِىْ وَاَهْلِىْ مِمَّا يَعْمَلُوْنَ 
(170) فَنَجَّيْنَاهُ وَاَهْلَهٝٓ اَجْـمَعِيْنَ 
(171) اِلَّا عَجُـوْزًا فِى الْغَابِـرِيْنَ 
(172) ثُـمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِيْنَ 
(173) وَاَمْطَرْنَا عَلَيْـهِـمْ مَّطَرًا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِيْنَ 
(174) اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۖ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُـمْ مُّؤْمِنِيْنَ 
(175) وَاِنَّ رَبَّكَ لَـهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْـمُ 

  ترجمہ

(167) ان لوگوں نے کہا : اے لوط ! اگر ایسی باتوں سے بازنہ آئے تونکال دیئے جانےوالوں میں سے ہو جاؤ گے۔
(168) کہا : میں تو(بہرحال) تمھارے اعمال کا دشمن ہوں۔ 
(169) پروردگارا ! مجھے اور میرے خاندان کو ان کے کرتوتوں سے نجات د ے۔
(170) ہم نے اسے اور اس کے خاندان سب کو نجات دی۔  
(171) سوائے ایک بڑھیا کے جواس گروہ میں باقی رہ گئی۔ 
(172) پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے ہلاک کرڈالا۔
(173) اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی کس قدربری بارش تھی ڈرائے جانے والوں پر۔
(174) (قوم لوط کی) اس داستان (اوران کے منحوس انجام ) میں نشانی ہے لیکن ان میں اکثرلوگ ایمان نہیں لائے ۔
(175) اور تیرا پروردگارعزیزورحیم ہے۔