Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره شعراء / آیه 123 - 135

										
																									
								

Ayat No : 123-135

: الشعراء

كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ ۱۲۳إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ ۱۲۴إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ۱۲۵فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۱۲۶وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۱۲۷أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ ۱۲۸وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ ۱۲۹وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ۱۳۰فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۱۳۱وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُونَ ۱۳۲أَمَدَّكُمْ بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ ۱۳۳وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍ ۱۳۴إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ۱۳۵

Translation

اورقوم عاد نے بھی مرسلین کی تکذیب کی ہے. جب ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم خورِ خدا کیوں نہیں پیدا کرتے ہو. میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں. لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو. اور میں تو تم سے تبلیغ کا کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر صرف رب العالمین کے ذمہ ہے. کیا تم کھیل تماشے کے لئے ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار بناتے ہو. اور بڑے بڑے محل تعمیر کرتے ہو کہ شاید اسی طرح ہمیشہ دنیا میں رہ جاؤ. اور جب حملہ کرتے ہو تو نہایت جابرانہ حملہ کرتے ہو. اب اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو. اور اس کا خوف پیدا کرو جس نے تمہاری ان تمام چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم خوب جانتے ہو. تمہاری امداد جانوروں اور اولاد سے کی ہے. اور باغات اور چشموں سے کی ہے. میں تمہارے بارے میں بڑے سخت دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں.

Tafseer

									۱۲۳۔ کَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِینَ۔
۱۲۴۔إِذْ قَالَ لَھُمْ اٴَخُوھُمْ ھُودٌ اٴَلاَتَتَّقُونَ۔
۱۲۵۔ إِنِّی لَکُمْ رَسُولٌ اٴَمِینٌ۔
۱۲۶۔ فَاتَّقُوا اللهَ وَاٴَطِیعُونِی ۔
۱۲۷۔ وَمَا اٴَسْاٴَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اٴَجْرٍ إِنْ اٴَجْرِی إِلاَّ عَلَی رَبِّ الْعَالَمِینَ۔
۱۲۸۔ اٴَتَبْنُونَ بِکُلِّ رِیعٍ آیَةً تَعْبَثُونَ ۔
۱۲۹۔ وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّکُمْ تَخْلُدُونَ ۔
۱۳۰۔ وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِینَ ۔
۱۳۱۔ فَاتَّقُوا اللهَ وَاٴَطِیعُونِی۔
۱۳۲۔ وَاتَّقُوا الَّذِی اٴَمَدَّکُمْ بِمَا تَعْلَمُونَ ۔
۱۳۳۔ اٴَمَدَّکُمْ بِاٴَنْعَامٍ وَبَنِین۔
۱۳۴۔ وَجَنَّاتٍ وَعُیُونٍ۔
۱۳۵۔ إِنِّی اٴَخَافُ عَلَیْکُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیمٍ ۔

ترجمہ

۱۲۳۔قوم عادے نے (خدا کے ) رسولوں کو جھٹلا یا۔
۱۲۴۔جبکہ ان کے بھائی ہود نے کہا: آیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرتے ؟
۱۲۵۔ میں تمہارے لئے امین رسول ہوں۔
۱۲۶۔خدا ئی تقویٰ اختیار کرو اورمیری اطاعت کرو۔
۱۲۷۔ میں اس دعوے کے بدلے میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ۔ میرا اجر توصرف عالمین کے رب کے ذمے ہے ۔
۱۲۸۔کیا تم ہر بلند مقام پر اپنی خواہش کی ایک ایک نشانی بناتے ہو۔
۱۲۹۔ خوبصورت اور مضبوط قلعے اور محلات تعمیر کرتے ہو گویا تم نے دنیا میں ہمیشہ رہنا ہے ۔
۱۳۰۔جب تم کسی کو سزا دیتے ہو تو جابر لوگوں کی طرح سزا دیتے ہو۔ 
۱۳۱۔ خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
۱۳۲۔ تم اس خدا سے ڈرو جس نے تمہاری ان نعمتوں سے امداد کی جنھیں تم جانتے ہو۔ 
۱۳۳۔ تمہاری چوپایوں اور (لائق اور ارجمند) اولاد کے ذریعہ امداد فرمائی۔
۱۳۴۔ اسی طرح باغوں اور چشموں کے ذریعے۔
۱۳۵۔(اگر تم کفران کروتو ) میں تم پر عظیم دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔