سوره شعراء / آیه 105 - 115
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ ۱۰۵إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ۱۰۶إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ۱۰۷فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۱۰۸وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۱۰۹فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ ۱۱۰قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ ۱۱۱قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۱۱۲إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّي ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ ۱۱۳وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ ۱۱۴إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُبِينٌ ۱۱۵
اور نوح کی قوم نے بھی مرسلین کی تکذیب کی. جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم پرہیزگاری کیوں نہیں اختیار کرتے ہو. میں تمہارے لئے امانت دار نمائندہ پروردگار ہوں. پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو. اور میں اس تبلیغ کی کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجر ت تو رب العالمین کے ذمہ ہے. لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو. ان لوگوں نے کہا کہ ہم آپ پر کس طرح ایمان لے آئیں جبکہ آپ کے سارے پیروکار پست طبقہ کے لوگ ہیں. نوح نے کہا کہ میں کیا جانوں کہ یہ کیا کرتے تھے. ان کا حساب تو میرے پروردگار کے ذمہ ہے اگر تم اس بات کا شعور رکھتے ہو. اور میں مومنین کو ہٹانے ولا نہیں ہوں. میں تو صرف واضح طور پر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں.
۱۰۵۔ کَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِینَ ۔
۱۰۶۔ إِذْ قَالَ لَھُمْ اٴَخُوھُمْ نُوحٌ اٴَلاَتَتَّقُونَ۔
۱۰۷۔ إِنِّی لَکُمْ رَسُولٌ اٴَمِینٌ ۔
۱۰۸۔ فَاتَّقُوا اللهَ وَاٴَطِیعُونِی ۔
۱۰۹۔ وَمَا اٴَسْاٴَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اٴَجْرٍ إِنْ اٴَجْرِی إِلاَّ عَلَی رَبِّ الْعَالَمِینَ ۔
۱۱۰۔ فَاتَّقُوا اللهَ وَاٴَطِیعُونِی ۔
۱۱۱۔ قَالُوا اٴَنُؤْمِنُ لَکَ وَاتَّبَعَکَ الْاٴَرْذَلُونَ ۔
۱۱۲۔ قَالَ وَمَا عِلْمِی بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ ۔
۱۱۳۔ إِنْ حِسَابُھُمْ إِلاَّ عَلَی رَبِّی لَوْ تَشْعُرُونَ
۱۱۴۔ وَمَا اٴَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِینَ ۔
۱۱۵۔ إِنْ اٴَنَا إِلاَّ نَذِیرٌ مُبِینٌ ۔
ترجمہ
۱۰۵۔نوح کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا ۔
۱۰۶۔جب ان کے بھائی نوح نے انھیں کہا: کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرتے ؟
۱۰۷۔میں تمہارے لئے رسول امین ہوں۔
۱۰۸۔خدا کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔
۱۰۹۔ اس تبلیغ رسالت کے بدلے میں ، میں تم سے کسی قسم کی مزوروری نہیں مانگتا، میرا اجر تو میرے پر وردگار کے پاس ہے ۔
۱۱۰۔ خدا کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو ۔
۱۱۱۔ انھوں نے کہا: آیا ہم تجھ پر ایمان لے آئیں جبکہ پست اور رذیل لوگ تیری پیروی کرچکے ہیں ۔
۱۱۲۔ (نوح نے ) کہا:مجھے کیا معلوم ان کے عمل کیسے ہیں ؟
۱۱۳۔ ان کا حساب و کتاب تو میرے پر وردگار کے ذمے ہے اگر تم سمجھدار ہو ۔
۱۱۴۔ میں کبھی بھی مومنین کو نہیں ھتکاروں گا ۔
۱۱۵۔میں تو صرف واضح طورپر ڈرانے والا ہوں ۔