سوره شعراء / آیه 69 - 82
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ ۶۹إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ ۷۰قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ ۷۱قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ ۷۲أَوْ يَنْفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ ۷۳قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ ۷۴قَالَ أَفَرَأَيْتُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ ۷۵أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ ۷۶فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ ۷۷الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ ۷۸وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ ۷۹وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ۸۰وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ ۸۱وَالَّذِي أَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ ۸۲
اور انہیں ابراہیم کی خبر پڑھ کر سناؤ. جب انہوںنے اپنے مربی باپ اور قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو. ان لوگوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور انہی کی مجاوری کرتے ہیں. تو ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو یہ تمہاری آواز سنتے ہیں. یہ کوئی فائدہ یا نقصان پہنچاتے ہیں. ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ داداکو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے. ابراہیم نے کہا کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو. تم اور تمہارے تمام بزرگان خاندان. یہ سب میرے دشمن ہیں. رب العالمین کے علاوہ. کہ جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور پھر وہی ہدایت بھی دیتا ہے. وہی کھانادیتا ہے اور وہی پانی پلاتا ہے. اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی شفا بھی دیتا ہے. وہی موت دیتا ہے اور پھر وہی زندہ کرتا ہے. اور اسی سے یہ امید ہے کہ روزِ حساب میری خطاؤں کو معاف کردے.
۶۹۔ وَاتْلُ عَلَیْھِمْ نَبَاٴَ إِبْرَاہِیمَ ۔
۷۰۔ إِذْ قَالَ لِاٴَبِیہِ وَقَوْمِہِ مَا تَعْبُدُون۔
۷۱۔ قَالُوا نَعْبُدُ اٴَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَہَا عَاکِفِینَ۔
۷۲۔ قَالَ ھَلْ یَسْمَعُونَکُمْ إِذْ تَدْعُونَ ۔
۷۳۔ اٴَوْ یَنْفَعُونَکُمْ اٴَوْ یَضُرُّونَ ۔
۷۴۔ قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَائَنَا کَذَلِکَ یَفْعَلُونَ۔
۷۵۔ قَالَ اٴَفَرَاٴَیْتُمْ مَا کُنْتُمْ تَعْبُدُونَ۔
۷۶۔ اٴَنْتُمْ وَآبَاؤُکُمْ الْاٴَقْدَمُونَ۔
۷۷۔ فَإِنَّھُمْ عَدُوٌّ لِی إِلاَّ رَبَّ الْعَالَمِین۔
۷۸۔ الَّذِی خَلَقَنِی فَھُوَ یَہْدِینِی۔
۷۹۔ وَالَّذِی ہُوَ یُطْعِمُنِی وَیَسْقِینِی ۔
۸۰۔ وَإِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِینِی۔
۸۱۔ وَالَّذِی یُمِیتُنِی ثُمَّ یُحْیِینِ ۔
۸۲۔ وَالَّذِی اٴَطْمَعُ اٴَنْ یَغْفِرَ لِی خَطِیئَتِی یَوْمَ الدِّین۔
ترجمہ
۶۹۔اور ان کے سامنے ابراہیم کی خبر پڑھو ۔
۷۰۔جبکہ انھوں نے اپنے (منہ بولے ) باپ اور اپنی قوم سے کہا : تم کس چیز کو پرستش کرتے ہو؟
۷۱۔انھوں نے کہا کہ ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور سارا دن انہی کی پوجا میں لگے رہتے ہیں ۔
۷۲۔ابراہیم نے کہا :جب تم ان کو پکار تے ہو کیا وہ تمہاری آواز بھی سنتے ہیں ؟
۷۳۔یا تمہیں کوئی نفع و انقصان بھی پہنچا سکتے ہیں ؟
۷۴۔انھوں نے کہا:ہم نے تو اپنے آباو ٴ اجداد کو ایسا ہی کرتے ہوا پایا ہے ۔
۷۵۔ابراہیم بولے :آیا تم نے دیکھا ہے کہ جس کی تم عبادت کرتے تھے ۔
۷۶۔تم اور تمہارے گزشتہ آباوٴاجداد ؟
۷۷۔وہ سب میرے دشمن ہیں سوائے عالمین کے پروردگار کے ۔
۷۸۔جس(خدا ) نے مجھے پیدا کیا پس وہی میری ہدایت کرتا ہے ۔
۷۹۔وہی تو ہے جو مجھے کھلاتا بھی ہے اور پلاتا بھی۔
۸۰۔اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو مجھے شفاء بھی دیتا ہے ۔
۸۱۔جو مجھے مارے گا بھی اور پھر زندہ بھی کرے گا ۔
۸۲۔اسی کے بارے میں مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے گناہ بھی معاف کردے گا ۔