Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فرقان / آیه 68 - 71

										
																									
								

Ayat No : 68-71

: الفرقان

وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا ۶۸يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا ۶۹إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا ۷۰وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا ۷۱

Translation

اور وہ لوگ خدا کے ساتھ کسی اور خدا کو نہیں پکارتے ہیں اور کسی بھی نفس کو اگر خدا نے محترم قرار دیدیا ہے تو اسے حق کے بغیر قتل نہیں کرتے اور زنا بھی نہیں کرتے ہیں کہ جو ایسا عمل کرے گا وہ اپنے عمل کی سزا بھی برداشت کرے گا. جسے روز قیامت رَگنا کردیا جائے گا اور وہ اسی میں ذلّت کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ پڑا رہے گا. علاوہ اس شخص کے جو توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل بھی کرے کہ پروردگار اس کی برائیوں کو اچھائیوں سے تبدیل کردے گا اور خدا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے. اور جو توبہ کرلے گا اور عمل صالح انجام دے گا وہ اللہ کی طرف واقعا رجوع کرنے والا ہے.

Tafseer

									۶۸۔ وَالَّذِینَ لاَیَدْعُونَ مَعَ اللهِ إِلَھًا آخَرَ وَلاَیَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِی حَرَّمَ اللهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ وَلاَیَزْنُونَ وَمَنْ یَفْعَلْ ذَلِکَ یَلْقَ اٴَثَامًا۔
۶۹۔ یُضَاعَفْ لَہُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَیَخْلُدْ فِیہِ مُھَانًا۔
۷۰۔ إِلاَّ مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاٴُوْلَئِکَ یُبَدِّلُ اللهُ سَیِّئَاتِھِمْ حَسَنَاتٍ وَکَانَ اللهُ غَفُورًا رَحِیمًا۔
۷۱۔ وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّہُ یَتُوبُ إِلَی اللهِ مَتَابًا ۔

ترجمہ

۶۸۔وہ ایسے لوگ ہیں جو خدا کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکار تے اور جس کا خون اللہ نے حرام کردیا ہے اس انسان کو ناحق قتل نہیں کرتے اور زنا نہیں کرتے اور جو شخص ایسا کرے گا اس کی سزا بھی دیکھ لے گا ۔
۶۹۔ایسے شخص کا عذاب قیامت میں دگنا ہوگا اور اس میں ذلت و خواری کے ساتھ ہمیشہ رہے گا ۔
۷۰۔لیکن جو شخص توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور عمل صالح انجام دے تو خدا وند عالم ایسے لوگوں کے گناہوں کو نیکیوںمیں بدل دے گا اور خدا وند عالم بخشنے والا اورمہر بان ہے ۔
۷۱۔اور جو شخص توبہ کرے اور نیک عمل بجا لائے تو اس کی باز گشت خدا کی طرف ہوگی (اور وہ اپنی جزااسی سے پائے گا) ۔