Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فرقان / آیه 51 - 55

										
																									
								

Ayat No : 51-55

: الفرقان

وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَذِيرًا ۵۱فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا ۵۲وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَحْجُورًا ۵۳وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا ۵۴وَيَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ ۗ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلَىٰ رَبِّهِ ظَهِيرًا ۵۵

Translation

اور ہم چاہتے تو ہر قریہ میں ایک ڈرانے والا بھیج دیتے. لہذا آپ کافروں کے کہنے میں نہ آئیں اور ان سے آخر دم تک جہاد کرتے رہیں. اور وہی خدا ہے جس نے دونوں دریاؤں کو جاری کیا ہے اس کا پانی مزیدار اور میٹھا ہے اور یہ نمکین اور کڑواہے اور دونوں کے درمیان حدُ فاصل اور مضبوط رکاوٹ بنا دی ہے. اور وہی وہ ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا ہے اور پھر اس کو خاندان اور سسرال والا بنا دیا ہے اور آپ کا پروردگار بہت زیادہ قدرت والا ہے. اور یہ لوگ پروردگار کو چھوڑ کر ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان اور کافر تو ہمیشہ پروردگار کے خلاف ہی پشت پناہی کرتا ہے.

Tafseer

									۵۱۔ وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِی کُلِّ قَرْیَةٍ نَذِیرًا ۔
۵۲۔ فَلاَتُطِعْ الْکَافِرِینَ وَجَاہِدْہُمْ بِہِ جِہَادًا کَبِیرًا ۔
۵۳۔ وَہُوَ الَّذِی مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ ہَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَہَذَا مِلْحٌ اٴُجَاجٌ وَجَعَلَ بَیْنَہُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَحْجُورًا ۔
۵۴۔ وَہُوَ الَّذِی خَلَقَ مِنْ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَہُ نَسَبًا وَصِہْرًا وَکَانَ رَبُّکَ قَدِیرًا ۔
۵۵۔ وَیَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ مَا لاَیَنفَعُہُمْ وَلاَیَضُرُّہُمْ وَکَانَ الْکَافِرُ عَلَی رَبِّہِ ظَہِیرًا ۔

ترجمہ

۵۱۔اگر ہم چاہتے تو ہر شہر اور بستی میں ایک پیغمبر بھیج دیتے ۔
۵۲۔بنابریں تو کافروں کی اطاعت نہ کر اور قرآن کے ذریعے ان کے ساتھ بڑا جہاد کر۔
۵۳۔وہ تو وہ ہے جس نے سمندروں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیا ہے اور ان میں سے ایک تو خوشگوار اور میٹھا ہے اور دوسرا شوراور کڑوا اور ان دونوں کے درمیان ایک آڑ بنائی ہے تاکہ وہ آپس میں مل نہ جائیں ( گویا وہ ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں )دور ہو اور نزدیک نہ آوٴ۔ 
۵۴۔وہ تو وہ ہے جس نے پانی سے انسان کو خلق فرمایا اور اس کو نسب اور سبب قرار دیا ( اور ان دو طریقوں سے اس کی نسل کو عام کیا) اور تیرا پر ور دگار تو ہمیشہ قادر ہے ۔
۵۵۔ وہ لوگ خدا کے بجائے ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جو نہ تو انھیں نفع پہنچاسکتی ہیں اور نہ ہی نقصان اور کافر لوگ خدا کے مقابلے میں ( کفر کی راہ میں ) ایک دووسرے کے مدد گار ہیں۔