سوره فرقان / آیه 41 - 44
وَإِذَا رَأَوْكَ إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا ۴۱إِنْ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ آلِهَتِنَا لَوْلَا أَنْ صَبَرْنَا عَلَيْهَا ۚ وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا ۴۲أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنْتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا ۴۳أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ ۚ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ ۖ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا ۴۴
اور جب آپ کو دیکھتے ہیں تو صرف مذاق بنانا چاہتے ہیں کہ کیا یہی وہ ہے جسے خدا نے رسول بناکر بھیجا ہے. قریب تھا کہ یہ ہمیں ہمارے خداؤں سے منحرف کردے اگر ہم لوگ ان خداؤں پر صبر نہ کرلیتے اور عنقریب ان لوگوں کو معلوم ہوجائے گا جب یہ عذاب کو دیکھیں گے کہ زیادہ بہکاہوا کون ہے. کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشات ہی کو اپنا خدا بنالیا ہے کیا آپ اس کی بھی ذمہ داری لینے کے لئے تیار ہیں. کیا آپ کا خیال یہ ہے کہ ان کی اکثریت کچھ سنتی اور سمجھتی ہے ہرگز نہیں یہ سب جانوروں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی کچھ زیادہ ہی گم کردہ راہ ہیں.
۴۱۔ وَإِذَا رَاٴَوْکَ إِنْ یَتَّخِذُونَکَ إِلاَّ ھُزُوًا اٴھَذَا الَّذِی بَعَثَ اللهُ رَسُولًا۔
۴۲۔ إِنْ کَادَ لَیُضِلُّنَا عَنْ آلِھَتِنَا لَوْلاَاٴَنْ صَبَرْنَا عَلَیْھَا وَسَوْفَ یَعْلَمُونَ حِینَ یَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اٴَضَلُّ سَبِیلًا۔
۴۳۔ اٴَرَاٴَیْتَ مَنْ اتَّخَذَ إِلَھَہُ ھَوَاہُ اٴَفَاٴَنْتَ تَکُونُ عَلَیْہِ وَکِیلًا ۔
۴۴۔ اٴَمْ تَحْسَبُ اٴَنَّ اٴَکْثَرَھُمْ یَسْمَعُونَ اٴَوْ یَعْقِلُونَ إِنْ ھُمْ إِلاَّ کَالْاٴَنْعَامِ بَلْ ھُمْ اٴَضَلُّ سَبِیلًا ۔
ترجمہ
۴۱۔جب بھی وہ آپ کو دیکھتے ہیں تو (کوئی منطقی بات کرنے کے بجائے ) مذاق اڑانا شروع کردیتے ہیں( اورکہتے ہیں ) آیا یہی وہ شخص ہے جسے خدانے رسول بنا کر بھیجا ہے ؟
۴۲۔اگر ہم اپنے خدا وٴں کی پرستش پر قائم نہ رہیں تو ا س بات کا خدشہ ہے کہ وہ ہمیں گمراہ کرڈالے لیکن جب وہ عذب الٰہی کو دیکھیں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کون گمراہ تھا ؟
۴۳۔آیا تو نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی نفسیاتی خواہشات کو اپنا معبود بنا لیا ہے ؟تو کیا تو اسے ہدایت کرسکتا ہے ؟ یا اس کا دفاع کرسکتا ہے ؟
۴۴۔ آیا تو سمجھتا ہے کہ ان میں سے اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں ؟ وہ تو صرف چوپایوں کی مانند بلکہ ان سے بھی گمرا ہ تر ہیں ۔