Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فرقان / آیه 17 - 19

										
																									
								

Ayat No : 17-19

: الفرقان

وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَقُولُ أَأَنْتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَٰؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ ۱۷قَالُوا سُبْحَانَكَ مَا كَانَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَّخِذَ مِنْ دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَلَٰكِنْ مَتَّعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ نَسُوا الذِّكْرَ وَكَانُوا قَوْمًا بُورًا ۱۸فَقَدْ كَذَّبُوكُمْ بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ۚ وَمَنْ يَظْلِمْ مِنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا ۱۹

Translation

اور جس دن بھی خدا ان کو اور ان کے خداؤں کو جنہیں یہ خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے سب کو ایک منزل پر جمع کرے گا اور پوچھے گا کہ تم نے میرے بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ ازخود بھٹک گئے تھے. تو یہ سب کہیں گے کہ تو پاک اور بے نیاز ہے اور ہمیں کیا حق ہے کہ تیرے علاوہ کسی اور کو اپنا سرپرست بنائیں اصل بات یہ ہے کہ تو نے انہیں اور ان کے بزرگوں کو عزّت دنیا عطا کردی تو یہ تیری یاد سے غافل ہوگئے اس لئے کہ یہ ہلاک ہونے والے لوگ ہی تھے. دیکھا تم لوگوں نے کہ تمہیں وہ بھی جھٹلا رہے ہیں جنہیں تم نے خدا بنایا تھا تو اب نہ تم عذاب کو ٹال سکتے ہو اور نہ اپنی مدد کرسکتے ہو اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے گا اسے ہم بڑے سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے.

Tafseer

									۱۷۔ وَیَوْمَ یَحْشُرُھُمْ وَمَا یَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ فَیَقُولُ اٴَاٴَنْتُمْ اٴَضْلَلْتُمْ عِبَادِی ھَؤُلَاءِ اٴَمْ ھُمْ ضَلُّوا السَّبِیلَ ۔
۱۸۔ قَالُوا سُبْحَانَکَ مَا کَانَ یَنْبَغِی لَنَا اٴَنْ نَتَّخِذَ مِنْ دُونِکَ مِنْ اٴَوْلِیَاءَ وَلَکِنْ مَتَّعْتَھُمْ وَآبَائَھُمْ حَتَّی نَسُواالذِّکْرَ وَکَانُوا قَوْمًا بُورًا ۔
۱۹۔ فَقَدْ کَذَّبُوکُمْ بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِیعُونَ صَرْفًا وَلاَنَصْرًا وَمَنْ یَظْلِمْ مِنْکُمْ نُذِقْہُ عَذَابًا کَبِیرًا ۔

ترجمہ 

۱۷۔اس دن کا سوچو جب خدا ن سب کو اور ان معبودوں کو جن کی یہ خدا کے علاوہ پرستش کرتے ہیں اکٹھا کرے گا اور ان سے کہے گا : کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا ہے یا وہ خود گمراہ ہوئے ہیں ؟
۱۸۔تو وہ( جواب میں ) کہیں گے تو پاک و منزہ ہے ہمارے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ ہم تیرے علاوہ اور لوگو ں کو اپنا ولی مانتے ، لیکن تونے انھیں او ر ان آباوٴ ااجداد کو نعمتوں سے نوازا ۔ یہاں تک کہ انہوں نے ( شکر نعمت کی بجائے)تیرے ذکر کو فراموش اور ہلاک ہو گئے ۔
۱۹۔( خدا وند عالم ان سے فرمائے گا دیکھو)جو کچھ کہہ رہے ہو یہ تمہاری تکذیب کرچکے ہیں اب نہ تو تم عذاب ِخدا کو بر طرف کرسکتے ہو اور نہ ہی کسی سے مدد طلب کرسکتے ہو اور تم میں سے جو شخص بھی ظلم کرے گا ہم اسے سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔