سوره نور / آیه 61
لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَىٰ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ وَلَا عَلَىٰ أَنْفُسِكُمْ أَنْ تَأْكُلُوا مِنْ بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ آبَائِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَاتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ إِخْوَانِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَاتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَامِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّاتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخْوَالِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَالَاتِكُمْ أَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَفَاتِحَهُ أَوْ صَدِيقِكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا ۚ فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَىٰ أَنْفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مُبَارَكَةً طَيِّبَةً ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ۶۱
نابینا کے لئے کوئی حرج نہیں ہے اور لنگڑے آدمی کے لئے بھی کوئی حرج نہیں ہے اور مریض کے لئے بھی کوئی عیب نہیں ہے اور خود تمہارے لئے بھی کوئی گناہ نہیں ہے کہ اپنے گھروں سے یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے یا اپنی ماں اور نانی دادی کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا جن گھروں کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہیں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے کھانا کھالو .... اور تمہارے لئے اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے کہ سب مل کر کھاؤ یا متفرق طریقہ سے کھاؤ بس جب گھروں میں داخل ہو تو کم از کم اپنے ہی اوپر سلام کرلو کہ یہ پروردگار کی طرف سے نہایت ہی مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے اور پروردگار اسی طرح اپنی آیتوں کو واضح طریقہ سے بیان کرتا ہے کہ شاید تم عقل سے کام لے سکو.
۶۱ لَیْسَ عَلَی الْاٴَعْمَی حَرَجٌ وَلَاعَلَی الْاٴَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَاعَلَی الْمَرِیضِ حَرَجٌ وَلَاعَلیٰ اٴَنفُسِکُمْ اٴَنْ تَاٴْکُلُوا مِنْ بُیُوتِکُمْ اٴَوْ بُیُوتِ آبَائِکُمْ اٴَوْ بُیُوتِ اٴُمَّھَاتِکُمْ اٴَوْ بُیُوتِ إِخْوَانِکُمْ اٴَوْ بُیُوتِ اٴَخَوَاتِکُمْ اٴَوْ بُیُوتِ اٴَعْمَامِکُمْ اٴَوْ بُیُوتِ عَمَّاتِکُمْ اٴَوْ بُیُوتِ اٴَخْوَالِکُمْ اٴَوْ بُیُوتِ خَالَاتِکُمْ اٴَوْ مَا مَلَکْتُمْ مَفَاتِحَہُ اٴَوْ صَدِیقِکُمْ لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اٴَنْ تَاٴْکُلُوا جَمِیعًا اٴَوْ اٴَشْتَاتًا فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوتًا فَسَلِّمُوا عَلیٰ اٴَنفُسِکُمْ تَحِیَّةً مِنْ عِنْدِ اللهِ مُبَارَکَةً طَیِّبَةً کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللهُ لَکُمْ الْآیَاتِ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ
ترجمہ
۶۱۔ اندھے، لنگڑے اور بیمار شخص کے لئے کوئی حرج نہیں ہے (کہ وہ تمھارے ساتھ مل کر کھانا کھالے) اور تمھارے لئے بھی کوئی مضائقہ نہیں کہ تم اپنے گھروں سے (کہ جن میں تمھاری اولاد یا بیویاں رہتی ہیں اور جو تمھارے گھر شمار ہوتے ہیں بغیر خصوصی اجازت کے) کھانا کھالو، اسی طرح تم اپنے باپ داد ا یا اپنی ماوٴں یا اپنے بھائیوں یا اپنی بہنوں یا اپنے چچاوٴں یا اپنی پھوپھیوں یا اپنے مامووٴں یا اپنی خالاوٴں کے گھر یا ان گھروں سے کہ جن کی چابی تمھارے پاس ہے یا اپنے دوستوں کے گھر سے کھا سکتے ہو، اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ تم مل جل کر کھاوٴ یا علیحدہ علیحدہ اور جب کسی کے گھر میں جاوٴ تو اپنے اوپر سلام کرو، الله تم سے اس طرح سے بیان کرتا ہے، شاید تم سمجھو اور غوروفکر کرو ۔