Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نور / آیه 51 - 54

										
																									
								

Ayat No : 51-54

: النور

إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَنْ يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۵۱وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ ۵۲وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ ۖ قُلْ لَا تُقْسِمُوا ۖ طَاعَةٌ مَعْرُوفَةٌ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ۵۳قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۖ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ ۖ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا ۚ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ ۵۴

Translation

مومنین کو تو خدا اور رسول کی طرف بلایا جاتا ہے کہ وہ فیصلہ کریں گے تو ان کا قول صرف یہ ہوتا ہے کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی اور یہی لوگ درحقیقت فلاح پانے والے ہیں. اور جو بھی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا اور اس کے دل میں خوف هخدا ہوگا اور وہ پرہیزگاری اختیار کرے گا تو وہی کامیاب کہا جائے گا. اور ان لوگوں نے باقاعدہ قسم کھائی ہے کہ آپ حکم دے دیں گے تو یہ گھر سے باہر نکل جائیں گے تو آپ کہہ دیجئے کہ قسم کی ضرورت نہیں ہے عمومی قانون کے مطابق اطاعت کافی ہے کہ یقینا اللرُ ان اعمال سے باخبر ہے جو تم لوگ انجام دے رہے ہو. آپ کہہ دیجئے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو پھر اگر انحراف کرو گے تو رسول پر وہ ذمہ داری ہے جو اس کے ذمہ رکھی گئی ہے اور تم پر وہ مسئولیت ہے جو تمہارے ذمہ رکھی گئی ہے اور اگر تم اطاعت کرو گے تو ہدایت پاجاؤ گے اور رسول کے ذمہ واضح تبلیغ کے سوا اور کچھ نہیں ہے.

Tafseer

									۵۱ إِنَّمَا کَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِینَ إِذَا دُعُوا إِلَی اللهِ وَرَسُولِہِ لِیَحْکُمَ بَیْنَھُمْ اٴَنْ یَقُولُوا سَمِعْنَا وَاٴَطَعْنَا وَاٴُوْلٰئِکَ ھُمَ الْمُفْلِحُونَ
۵۲ وَمَنْ یُطِعْ اللهَ وَرَسُولَہُ وَیَخْشَ اللهَ وَیَتَّقِیہِ فَاٴُوْلٰئِکَ ھُمَ الْفَائِزُونَ
۵۳ وَاٴَقْسَمُوا بِاللهِ جَھْدَ اٴَیْمَانِھِمْ لَئِنْ اٴَمَرْتَھُمْ لَیَخْرُجُنَّ قُلْ لَاتُقْسِمُوا طَاعَةٌ مَعْرُوفَةٌ إِنَّ اللهَ خَبِیرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
۵۴ قُلْ اٴَطِیعُوا اللهَ وَاٴَطِیعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوا فَإِنَّمَا عَلَیْہِ مَا حُمِّلَ وَعَلَیْکُمْ مَا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِیعُوہُ تَھْتَدُوا وَمَا عَلَی الرَّسُولِ إِلاَّ الْبَلَاغُ الْمُبِینُ

ترجمہ

۵۱۔ جب مومنین کو الله اور اس کے رسول کی طرف دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے تووہ یہی کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی اور یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔
۵۲۔ اور جو الله اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، الله سے ڈریں اور اس کے حکم کی مخالفت سے پرہیز کریں ایسے ہی لوگ کامیاب ہیں ۔
۵۳۔ انھوں نے بڑی بڑی قسمیں کھاکر کہا کہ اگر تو انھیں حکم دے تو وہ (اپنے گھر اور مال کو) چھوڑ دیں گے (اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر آمادہ ہوں گے) ان سے کہہ دے: قسمیں نہ کھاوٴ، صدق و خلوص سے اطاعت کرو کیونکہ جو کچھ تم کرتے ہو الله اس سے باخبر ہے ۔
۵۴۔ کہہ دے: الله اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اگر تم نے نافرمانی کی تو رسول اپنے اعمال کا مسئول ہے اور تم اس اپنے اعمال کے جواب دہ ہو، لیکن اگر تم نے اطاعت کی تو ہدایت پاوٴگے اور پیغمبر کے ذمہ تو صرف کھلی تبلیغ کرنا ہے ۔