سوره نور / آیه 43 - 45
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُزْجِي سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُ ثُمَّ يَجْعَلُهُ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ جِبَالٍ فِيهَا مِنْ بَرَدٍ فَيُصِيبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَصْرِفُهُ عَنْ مَنْ يَشَاءُ ۖ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِ يَذْهَبُ بِالْأَبْصَارِ ۴۳يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ ۴۴وَاللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِنْ مَاءٍ ۖ فَمِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلَىٰ بَطْنِهِ وَمِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلَىٰ رِجْلَيْنِ وَمِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي عَلَىٰ أَرْبَعٍ ۚ يَخْلُقُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۴۵
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی ابر کو چلاتا ہے اور پھر انہیں آپس میں جوڑ کر تہ بہ تہ بنا دیتاہے پھر تم دیکھو گے کہ اس کے درمیان سے بارش نکل رہی ہے اور وہ اسے آسمان سے برف کے پہاڑوں کے درمیان سے برساتا ہے پھر جس تک چاہتا ہے پہنچادیتا ہے اور جس کی طرف سے چاہتا ہے موڑ دیتا ہے اس کی بجلی کی چمک اتنی تیز ہے کہ قریب ہے کہ آنکھوں کی بینائی ختم کردے. اللرُ ہی رات اور دن کو الٹ پلٹ کرتا رہتا ہے اور یقینا اس میں صاحبانِ بصارت کے لئے سامانِ عبرت ہے. اور اللہ ہی نے ہر زمین پر چلنے والے کو پانی سے پیدا کیا ہے پھر ان میں سے بعض پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض دو پیروں میں چلتے ہیں اور بعض چاروں ہاتھ پیر سے چلتے ہیں اور اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے کہ وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے.
۴۳ اٴَلَمْ تَریٰ اٴَنَّ اللهَ یُزْجِی سَحَابًا ثُمَّ یُؤَلِّفُ بَیْنَہُ ثُمَّ یَجْعَلُہُ رُکَامًا فَتَرَی الْوَدْقَ یَخْرُجُ مِنْ خِلَالِہِ وَیُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ جِبَالٍ فِیھَا مِنْ بَرَدٍ فَیُصِیبُ بِہِ مَنْ یَشَاءُ وَیَصْرِفُہُ عَنْ مَنْ یَشَاءُ یَکَادُ سَنَا بَرْقِہِ یَذْھَبُ بِالْاٴَبْصَارِ
۴۴ یُقَلِّبُ اللهُ اللَّیْلَ وَالنَّھَارَ إِنَّ فِی ذٰلِکَ لَعِبْرَةً لِاٴُوْلِی الْاٴَبْصَارِ
۴۵ وَاللهُ خَلَقَ کُلَّ دَابَّةٍ مِنْ مَاءٍ فَمِنْھُمْ مَنْ یَمْشِی عَلیٰ بَطْنِہِ وَمِنْھُمْ مَنْ یَمْشِی عَلیٰ رِجْلَیْنِ وَمِنْھُمْ مَنْ یَمْشِی عَلیٰ اٴَرْبَعٍ یَخْلُقُ اللهُ مَا یَشَاءُ إِنَّ اللهَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ
ترجمہ
۴۳۔ کیا تونے نہیں دیکھا کہ الله بادلوں کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے، پھر انھیں باہم جوڑ دیتا ہے، پھر انھیں تہ دار بنادیتا ہے، پھر تو دیکھتا ہے کہ اس سے بارش کے قطرے ٹپکنے لگتے ہیں اور آسمانوں میں جو پہاڑ ہیں، خدا ان سے اولے نازل کرتا ہے، وہ جسے چاہتا ہے اُن کے ذریعے نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے اُن کے نقصان سے بچا لیتا ہے، قریب ہے کہ ان (بادلوں کی) بجلی کی چمک آنکھوں (کی بینائی ہی) کو لے جائے ۔
۴۴۔ الله رات اور دن کو الٹ پھیر کرلاتا ہے اور اس میں صاحبانِ بصیرت کے لئے عبرت ہے ۔
۴۵۔ الله نے ہر حرکت کرنے والے کو پانی سے پیدا کیا ہے، ان جانداروں میں سے بعض پیٹ کے بل چلتے ہیں، بعض دو پیروں پر چلتے ہیں اور بعض چار پیروں پر، خدا جس چیز کا ارادہ کرتا ہے اسے پیدا کرتا ہے، کیونکہ الله ہر چیز پر قادر ہے ۔