سوره نور / آیه 39 - 40
وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍ بِقِيعَةٍ يَحْسَبُهُ الظَّمْآنُ مَاءً حَتَّىٰ إِذَا جَاءَهُ لَمْ يَجِدْهُ شَيْئًا وَوَجَدَ اللَّهَ عِنْدَهُ فَوَفَّاهُ حِسَابَهُ ۗ وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ ۳۹أَوْ كَظُلُمَاتٍ فِي بَحْرٍ لُجِّيٍّ يَغْشَاهُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ سَحَابٌ ۚ ظُلُمَاتٌ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا أَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَكَدْ يَرَاهَا ۗ وَمَنْ لَمْ يَجْعَلِ اللَّهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِنْ نُورٍ ۴۰
اور جن لوگوں نے کفر اختیار کرلیا ان کے اعمال اس ریت کے مانند ہیں جو چٹیل میدان میں ہو اور پیاسا اسے دیکھ کر پانی تصور کرے اور جب اس کے قریب پہنچے تو کچھ نہ پائے بلکہ اس خدا کو پائے جو اس کا پورا پورا حساب کردے کہ اللہ بہت جلد حساب کرنے والا ہے. یا ان اعمال کی مثال اس گہرے دریا کی تاریکیوں کی ہے جسے ایک کے اوپر ایک لہر ڈھانک لے اور اس کے اوپر تہ بہ تہ بادل بھی ہوں کہ جب وہ اپنے ہاتھ کو نکالے تو تاریکی کی بنا پر کچھ نظر نہ آئے اور جس کے لئے خدا نور نہ قرار دے اس کے لئے کوئی نور نہیں ہے.
۳۹ وَالَّذِینَ کَفَرُوا اٴَعْمَالُھُمْ کَسَرَابٍ بِقِیعَةٍ یَحْسَبُہُ الظَّمْآنُ مَاءً حَتَّی إِذَا جَائَہُ لَمْ یَجِدْہُ شَیْئًا وَوَجَدَ اللهَ عِنْدَہُ فَوَفَّاہُ حِسَابَہُ وَاللهُ سَرِیعُ الْحِسَابِ
۴۰ اٴَوْ کَظُلُمَاتٍ فِی بَحْرٍ لُجِّیٍّ یَغْشَاہُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِہِ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِہِ سَحَابٌ ظُلُمَاتٌ بَعْضُھَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا اٴَخْرَجَ یَدَہُ لَمْ یَکَدْ یَرَاھَا وَمَنْ لَمْ یَجْعَلْ اللهُ لَہُ نُورًا فَمَا لَہُ مِنْ نُورٍ
ترجمہ
۳۹۔اور جو لوگ کافر ہوگئے ہیں ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے چٹیل میدان میں سراب، جسے پیاسا شخص دور سے پانی سمجھتا ہے لیکن جب اس کے پاس جاتا ہے تو اسے کچھ نہیں ملتا اور الله کو وہاں موجود پاتا ہے اور الله اس کا حساب چکادیتا ہے اور الله کو حساب چکاتے دیر نہیں لگتی۔
۴۰۔ یا جیسے کسی گہرے سمندر میں تاریکی ہو، اسے ایک موج نے چھپا رکھا ہو اور اس کے اوپر ایک اور موج ہو، اور اس کے اوپر تاریک بادل، تاریکیوں کے اوپر تاریکیوں ہیں، ایسی تاریکیاں کہ اگر کوئی اپنا ہاتھ باہر نکالے تو اسے دیکھ نہ سکے، جسے الله نور عطا نہ کرے اس کے لئے کوئی نہیں ۔