Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ”کند ہمجنس با ہمجنس پرواز“

										
																									
								

Ayat No : 26

: النور

الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ ۖ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ ۚ أُولَٰئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۖ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ۲۶

Translation

خبیث چیزیں خبیث لوگوں کے لئے ہیں اور خبیث افراد خبیث باتوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ باتیں پاکیزہ لوگوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ افراد پاکیزہ باتوں کے لئے ہیں یہ پاکیزہ لوگ خبیث لوگوں کے اتہامات سے پاک و پاکیزہ ہیں اور ان کے لئے مغفرت اور باعزّت رزق ہے.

Tafseer

									یہ آیت بھی درحقیقت آیاتِ افک اور اس سے پہلے کی آیات کا تسلسل ہے اور انھی کے مفاہیم پر ایک اور تاکید ہے، اس میں جہانِ خلقت میں رائج ایک فطری نظام کابیان ہے کہ شریعت بھی جس سے ہم آہنگ ہے ۔
ارشاد ہوتا ہے: خبیث وناپاک عورتیں خبیث وناپاک مردوں کے لئے ہیں جیسا کہ خبیث وناپاک مردوں کا تعلق خبیث وناپاک عورتوں سے ہے (الْخَبِیثَاتُ لِلْخَبِیثِینَ وَالْخَبِیثُونَ لِلْخَبِیثَاتِ) ۔
اور اس کے مدّمقابل بھی ”طیب وپاک عورتیں طیّب وپاک مردوں کے لئے ہیں جیسا کہ طیب وپاک مردوں کا تعلق طیب وپاک عورتوں سے ہے (وَالطَّیِّبَاتُ لِلطَّیِّبِینَ وَالطَّیِّبُونَ لِلطَّیِّبَاتِ) ۔
اورآیت کے آخر میں دوسرے گروہ کے بارے میں مزید فرمایا گیا ہے: وہ ان ناروا تہمتوں سے مبرّا ہیں کہ جو ان پر لگائی جاتی ہیں (اٴُوْلٰئِکَ مُبَرَّئُونَ مِمَّا یَقُولُونَ) ۔
اور اسی بناء پر الله مغفرت اور اسی طرح پرارزش رزق ان کے انتظار میں ہے (لَھُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ کَرِیمٌ) ۔