Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمنون / آیه 75 - 80

										
																									
								

Ayat No : 75-80

: المؤمنون

وَلَوْ رَحِمْنَاهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِنْ ضُرٍّ لَلَجُّوا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ ۷۵وَلَقَدْ أَخَذْنَاهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ ۷۶حَتَّىٰ إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ ۷۷وَهُوَ الَّذِي أَنْشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ ۷۸وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ۷۹وَهُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۸۰

Translation

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور ان کی تکلیف کو دور بھی کردیں تو بھی یہ اپنی سرکشی پر اڑے رہیں گے اور گمراہ ہی ہوتے جائیں گے. اور ہم نے انہیں عذاب کے ذریعہ پکڑا بھی مگر یہ نہ اپنے پروردگار کے سامنے جھکے اور نہ ہی گڑگڑاتے ہیں. یہاں تک کہ ہم نے شدید عذاب کا دروازہ کھول دیا تو اسی میں مایوس ہوکر بیٹھ رہے. وہ وہی خدا ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے ہیں مگر تم بہت کم شکریہ ادا کرتے ہو. اور اسی نے تمہیں ساری زمین میں پھیلادیا ہے اور اسی کی بارگاہ میں تم اکٹھا کئے جاؤ گے. وہی وہ ہے جو حیات وموت کا دینے والا ہے اور اسی کے اختیار میں دن اور رات کی آمدورفت ہے تو تم عقل کیوں نہیں استعمال کرتے ہو.

Tafseer

									۷۵ وَلَوْ رَحِمْنَاھُمْ وَکَشَفْنَا مَا بِھِمْ مِنْ ضُرٍّ لَلَجُّوا فِی طُغْیَانِھِمْ یَعْمَھُونَ
۷۶ وَلَقَدْ اٴَخَذْنَاھُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَکَانُوا لِرَبِّھِمْ وَمَا یَتَضَرَّعُونَ
۷۷ حَتَّی إِذَا فَتَحْنَا عَلَیْھِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیدٍ إِذَا ھُمْ فِیہِ مُبْلِسُونَ
۷۸ وَھُوَ الَّذِی اٴَنشَاٴَ لَکُمْ السَّمْعَ وَالْاٴَبْصَارَ وَالْاٴَفْئِدَةَ قَلِیلًا مَا تَشْکُرُونَ
۷۹ وَھُوَ الَّذِی ذَرَاٴَکُمْ فِی الْاٴَرْضِ وَإِلَیْہِ تُحْشَرُونَ
۸۰ وَھُوَ الَّذِی یُحْیِ وَیُمِیتُ وَلَہُ اخْتِلَافُ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ اٴَفَلَاتَعْقِلُونَ

ترجمہ

۷۵۔ اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور ان کی مشکلات برطرف کردیں تو (نہ صرف وہ بیدار نہیں ہوں گے بلکہ) اپنی سرکشی پر اڑ جائیں گے اور (اسی وادی میں) بھٹکتے پھریں گے ۔
۷۶۔ ہم نے انھیں عذاب وابتلاء میں گرفتار کیا، (تاکہ وہ بیدار ہوں) لیکن وہ اپنے رب کے حضور نہ جھکے اور نہ اس کی بارگاہ میں انکساری کی ۔
۷۷۔وہ ایسی ذات ہے جس نے تمھیں کان، آنکھ اور دل (عقل) سے نوازا لیکن تم اس کا بہت شکر ادا کرتے ہو ۔
۷۹۔ (یہ وہ کیفیت یونہی رہے گی) یہاں تک کہ ہم عذاب شدید کے دروازے ان پر کھول دیں اور یوں گرفتارِبلا ہوں بالکل مایوس ہوجائیں ۔
۷۹۔ وہ ایسی ذات ہے جس نے تمھیں زمین میں پھیلایا اور پھر تم اس کی جانب لوٹائے جاوٴگے ۔
۸۰۔ وہ وہی ہے کہ جو زندگی عطا کرتا ہے اور موت دیتاہے، گردشِ لیل ونہار اس کے ہاتھ ہے، کیاتم عقل نہیں رکھتے؟