سوره مؤمنون / آیه 55 - 61
أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهِ مِنْ مَالٍ وَبَنِينَ ۵۵نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ ۚ بَلْ لَا يَشْعُرُونَ ۵۶إِنَّ الَّذِينَ هُمْ مِنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ ۵۷وَالَّذِينَ هُمْ بِآيَاتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ ۵۸وَالَّذِينَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ ۵۹وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَىٰ رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ ۶۰أُولَٰئِكَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَابِقُونَ ۶۱
کیا ان کا خیال یہ ہے کہ ہم جو کچھ مال اور اولاد دے رہے ہیں. یہ ان کی نیکیوں میں عجلت کی جاری ہے . نہیں ہرگز نہیں انہیں تو حقیقت کا شعور بھی نہیں ہے. بیشک جو لوگ خوف پروردگار سے لرزاں رہتے ہیں. اور جو اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں. اور جو کسی کو بھی اپنے رب کا شریک نہیں بناتے ہیں. اور وہ لوگ جو بقدر امکان راسِ خدا میں دیتے رہتے ہیں اور انہیں یہ خوف لگا رہتا ہے کہ پلٹ کر اسی کی بارگاہ میں جانے والے ہیں. یہی وہ لوگ ہیں جو نیکیوں میں سبقت کرنے والے ہیں اور سب کے آگے نکل جانے والے ہیں.
۵۵ اٴَیَحْسَبُونَ اٴَنَّمَا نُمِدُّھُمْ بِہِ مِنْ مَالٍ وَبَنِینَ
۵۶ نُسَارِعُ لَھُمْ فِی الْخَیْرَاتِ بَل لَایَشْعُرُونَ
۵۷ إِنَّ الَّذِینَ ھُمْ مِنْ خَشْیَةِ رَبِّھِمْ مُشْفِقُونَ
۵۸ وَالَّذِینَ ھُمْ بِآیَاتِ رَبِّھِمْ یُؤْمِنُونَ
۵۹ وَالَّذِینَ ھُمْ بِرَبِّھِمْ لَایُشْرِکُونَ
۶۰ وَالَّذِینَ یُؤْتُونَ مَا آتَوا وَقُلُوبُھُمْ وَجِلَةٌ اٴَنَّھُمْ إِلَی رَبِّھِمْ رَاجِعُونَ
۶۱ اٴُوْلٰئِکَ یُسَارِعُونَ فِی الْخَیْرَاتِ وَھُمْ لَھَا سَابِقُونَ
ترجمہ
۵۵۔ کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو انھیں مال واولاد میں ترقی دے رہے ہیں ۔
۵۶۔ تو یہ گویا انھیں ہم بھلائیاں عطا کرنے میں سرگرم ہیں، حالانکہ اصل معاملے کا انھیں شعور نہیں ہے ۔
۵۷۔ وہ لوگ کہ جو خوفِ پروردگار سے لرزتے ہیں ۔
۵۸۔ اور وہ جو اپنے رب کی آیات پر ایمان لاتے ہیں ۔
۵۹۔ اور وہ جو اپنے رب سے شرک نہیں کرتے ۔
۶۰۔ اور وہ لوگ کہ جن سے جس قدر بن پڑتا ہے (راہ خدا میں) صرف کرتے ہیں اور اس کے باوجود ان کے دل لرزاں ہیں کہ انھیں اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے ۔
۶۱۔ جی ہاں! یہی لوگ ہیں کہ جو بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور دوسروں پر سبقت لے جاتے ہیں ۔