سوره مؤمنون / آیه 31 - 41
ثُمَّ أَنْشَأْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ قَرْنًا آخَرِينَ ۳۱فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ ۳۲وَقَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِلِقَاءِ الْآخِرَةِ وَأَتْرَفْنَاهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا مَا هَٰذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ ۳۳وَلَئِنْ أَطَعْتُمْ بَشَرًا مِثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَخَاسِرُونَ ۳۴أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُمْ إِذَا مِتُّمْ وَكُنْتُمْ تُرَابًا وَعِظَامًا أَنَّكُمْ مُخْرَجُونَ ۳۵هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ ۳۶إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ ۳۷إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُ بِمُؤْمِنِينَ ۳۸قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ ۳۹قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَيُصْبِحُنَّ نَادِمِينَ ۴۰فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنَاهُمْ غُثَاءً ۚ فَبُعْدًا لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ۴۱
اس کے بعد پھر ہم نے دوسری قوموں کو پیدا کیا. اور ان میں بھی اپنے رسول کو بھیجا کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو کہ اس کے علاوہ تمہارا کوئی خدا نہیں ہے تو کیا تم پرہیزگار نہ بنو گے. تو ان کی قوم کے ان رؤسائ نے جنہوں نے کفر اختیار کیا تھا اور آخرت کی ملاقات کا انکار کردیا تھا اور ہم نے انہیں زندگانی دنیا میں عیش و عشرت کا سامان دے دیا تھا وہ کہنے لگے کہ یہ تو تمہارا ہی جیسا ایک بشر ہے جو تم کھاتے ہو وہی کھاتا ہے اور جو تم پیتے ہو وہی پیتا بھی ہے. اور اگر تم نے اپنے ہی جیسے بشر کی اطاعت کرلی تو یقینا خسارہ اٹھانے والے ہوجاؤ گے. کیا یہ تم سے اس بات کا وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور خاک اور ہڈی ہوجاؤ گے تو پھر دوبارہ نکالے جاؤ گے. حیف صد حیف تم سے کس بات کا وعدہ کیا جارہا ہے. یہ تو صرف ایک زندگانی دنیا ہے جہاں ہم مریں گے اور جئیں گے اور دوبارہ زندہ ہونے والے نہیں ہیں. یہ ایک ایسا آدمی ہے جو خدا پر بہتان باندھتا ہے اور ہم اس پر ایمان لانے والے نہیں ہیں. اس رسول نے کہا کہ پروردگار تو ہماری مدد فرما کہ یہ سب ہماری تکذیب کررہے ہیں. ارشاد ہوا کہ عنقریب یہ لوگ پشیمان ہوجائیں گے. نتیجہ یہ ہوا کہ انہیں ایک برحق چنگھاڑنے اپنی گرفت میں لے لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ بنادیا کہ ظالم قوم کے لئے ہلاکت اور بربادی ہی ہے.
۳۱ ثُمَّ اٴَنشَاٴْنَا مِنْ بَعْدِھِمْ قَرْنًا آخَرِینَ
۳۲ فَاٴَرْسَلْنَا فِیھِمْ رَسُولًا مِنْھُمْ اٴَنْ اعْبُدُوا اللهَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلَہٍ غَیْرُہُ اٴَفَلَاتَتَّقُونَ
۳۳ وَقَالَ الْمَلَاٴُ مِنْ قَوْمِہِ الَّذِینَ کَفَرُوا وَکَذَّبُوا بِلِقَاءِ الْآخِرَةِ وَاٴَتْرَفْنَاھُمْ فِی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا مَا ھٰذَا إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُکُمْ یَاٴْکُلُ مِمَّا تَاٴْکُلُونَ مِنْہُ وَیَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ
۳۴ وَلَئِنْ اٴَطَعْتُمْ بَشَرًا مِثْلَکُمْ إِنَّکُمْ إِذًا لَخَاسِرُونَ
۳۵ اٴَیَعِدُکُمْ اٴَنَّکُمْ إِذَا مِتُّمْ وَکُنتُمْ تُرَابًا وَعِظَامًا اٴَنَّکُمْ مُخْرَجُونَ
۳۶ ھَیْھَاتَ ھَیْھَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ
۳۷ إِنْ ھِیَ إِلاَّ حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوتُ وَنَحْیَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِینَ
۳۸ إِنْ ھُوَ إِلاَّ رَجُلٌ افْتَریٰ عَلَی اللهِ کَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَہُ بِمُؤْمِنِینَ
۳۹ قَالَ رَبِّ انصُرْنِی بِمَا کَذَّبُونِی
۴۰ قَالَ عَمَّا قَلِیلٍ لَیُصْبِحُنَّ نَادِمِینَ
۴۱ فَاٴَخَذَتْھُمْ الصَّیْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنَاھُمْ غُثَاءً فَبُعْدًا لِلْقَوْمِ الظَّالِمِینَ
ترجمہ
۳۱۔ پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور قوم کو پیدا کردیا ۔
۳۲۔ اور ہم نے انہی میں سے ایک رسول ان کی طرف بھیجا کہ خدا ئے یکتا کی عبادت کرو، اس کے علاوہ کوئی اور تمھارا معبود نہیں، کیا (اس کے باوجود شرک وبت پرستی) سے تم پرہیز نہیں کرتے ۔
۳۳۔ اس کی قوم کے وہ وڈیرے جو کافر ہوگئے اور انھوں نے لقائے آخرت کو جھٹلایا تھا اور جنھیں ہم نے دُنیا میں نعمتوں سے نوازا تھا ۔ بولے! یہ تو تمھاری ہی طرح کا ایک بشر ہے، جو تمھاری ہی طرح کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو یہ بھی پیتا ہے ۔
۳۴۔ اور اگر اپنی ہی طرح کے ایک بشر کی اطاعت کرو گے تو گھاٹے میں رہو گے ۔
۳۵۔ کیا تم سے وہ یہ وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مرکر مٹی اور ہڈیوں میں تبدیل ہو جاوٴگے تو دوبارہ تم قبروں سے نکلوں گے
۳۶۔ بہت بعید اور بہت بعید ہیں وہ وعدے کہ جو تم سے کئے جارہے ہیں ۔
۳۷۔ زندگی یہی دُنیا ہی کی ہے، برابر یہ ہوتا چلا آیا ہے کہ کچھ لوگ مرجاتے ہیں اور دوسرے دن کی جگہ لے لیتے ہیں، ہم ہرگز دوبارہ اٹھائے نہیں جائیں گے ۔
۳۸۔ یہ محض ایک جھوٹا شخص ہے جس نے الله پر بہتان باندھا ہے، ہم اس پر کبھی ایمان نہیں لائیں گے ۔
۳۹۔اس نے عرض کیا! اے پالنے والے ان کی طرف سے جھٹلانے کے خلاف میری مدد فرما ۔
۴۰۔ الله نے فرمایا: بہت جلد وہ اپنے کئے پر پچھتائیں گے، مگر اس وقت جب کوئی فائدہ نہ ہوگا ۔
۴۱۔ پس بجا طور پر آسمانی بجلی نے انھیں آلیا اور ہم نے انھیں سیلاب کے سامنے خش وخاشاک کی مانند کردیا، دُور ہو اے ظالم قوم! رحمت خدا سے ۔