Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمنون / آیه 23 - 25

										
																									
								

Ayat No : 23-25

: المؤمنون

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ ۲۳فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا هَٰذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُرِيدُ أَنْ يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَأَنْزَلَ مَلَائِكَةً مَا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ ۲۴إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّىٰ حِينٍ ۲۵

Translation

اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا کہ قوم والو خدا کی عبادت کرو کہ تمہارے لئے اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو تم اس سے کیوں نہیں ڈرتے ہو. ان کی قوم کے کافر رؤسائ نے کہا کہ یہ نوح تمہارے ہی جیسے انسان ہیں جو تم پر برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں حالانکہ خدا چاہتا تو ملائکہ کو بھی نازل کرسکتا تھا. یہ تو ہم نے اپنے باپ دادا سے کبھی نہیں سنا ہے. درحقیقت یہ ایک ایسے انسان ہیں جنہیں جنون ہوگیا ہے لہذا چند دن ان کے حالات کا انتظار کرو.

Tafseer

									۲۳ وَلَقَدْ اٴَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَی قَوْمِہِ فَقَالَ یَاقَوْمِ اعْبُدُوا اللهَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلَہٍ غَیْرُہُ اٴَفَلَاتَتَّقُونَ
۲۴ فَقَالَ الْمَلَاٴُ الَّذِینَ کَفَرُوا مِنْ قَوْمِہِ مَا ھٰذَا إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُکُمْ یُرِیدُ اٴَنْ یَتَفَضَّلَ عَلَیْکُمْ وَلَوْ شَاءَ اللهُ لَاٴَنزَلَ مَلَائِکَةً مَا سَمِعْنَا بِھٰذَا فِی آبَائِنَا الْاٴَوَّلِینَ
۲۵ إِنْ ھُوَ إِلاَّ رَجُلٌ بِہِ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا بِہِ حَتَّی حِینٍ

ترجمہ

۲۳۔ ہم نے نوح کوان کی قوم کی طرف بھیجا، انھوں نے اپنی قوم سے کہا ”اے میری قوم! الله کی عبادت کرو، اس کے علاوہ تمھارا کوئی معبود نہیں کیا تم (پھر بھی بتوں کی پرستش سے) پرہیز نہیں کرتے ۔
۲۴۔ ان کی قوم کے سردار (اور مفرور لوگ) کہ جو کافر تھے، کہنے لگے کہ یہ شخص تمھاری ہی طرح کا بشر ہے اور یہ تم پر برتری حاصل کرنا چاہتا ہے اور اگر الله نبی بھیجنا چاہتا تو فرشتے نازل کرتا، ہم نے اپنے آباء واجداد سے اس قسم کی کوئی بات کبھی نہیں سنی ۔
۲۵۔ یہ آدمی تو بس ایک طرح کے جنون میں مبتلا ہے، کچھ عرصہ اس کے بارے میں صبر کرو (یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہوجائے یا یہ اس بیماری سے نجات پالے) ۔