سوره حج / آیه 63 - 66
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً ۗ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ ۶۳لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ۶۴أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ ۶۵وَهُوَ الَّذِي أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۗ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَكَفُورٌ ۶۶
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا تو اس سے زمین سرسبز وشاداب ہوجاتی ہے یقینا اللہ بہت زیادہ مہربان اور حالات کی خبر رکھنے والا ہے. آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کے لئے ہے اور یقینا وہ سب سے بے نیاز اور قابلِ حمد و ستائش ہے. کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمہارے لئے زمین کی تمام چیزوں کو لَسّخر کردیا ہے اور کشتیاں بھی دریا میں اسی کے حکم سے چلتی ہیں اور وہی آسمانوں کو روکے ہوئے ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر زمین پر نہیں گر سکتا ہے-اللہ اپنے بندوں پر بڑا شفیق اور مہربان ہے. وہی خدا ہے جس نے تم کو حیات دی ہے اور پھر موت دے گا اور پھر زندہ کرے گا مگر انسان بڑا انکار کرنے والا اور ناشکرا ہے.
۶۳ اٴَلَمْ تَریٰ اٴَنَّ اللهَ اٴَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْاٴَرْضُ مُخْضَرَّةً إِنَّ اللهَ لَطِیفٌ خَبِیرٌ
۶۴ لَہُ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَمَا فِی الْاٴَرْضِ وَإِنَّ اللهَ لَھُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیدُ
۶۵ اٴَلَمْ تَریٰ اٴَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَکُمْ مَا فِی الْاٴَرْضِ وَالْفُلْکَ تَجْرِی فِی الْبَحْرِ بِاٴَمْرِہِ وَیُمْسِکُ السَّمَاءَ اٴَنْ تَقَعَ عَلَی الْاٴَرْضِ إِلاَّ بِإِذْنِہِ إِنَّ اللهَ بِالنَّاسِ لَرَئُوفٌ رَحِیمٌ
۶۶ وَھُوَ الَّذِی اٴَحْیَاکُمْ ثُمَّ یُمِیتُکُمْ ثُمَّ یُحْیِیکُمْ إِنَّ الْإِنسَانَ لَکَفُورٌ
تفسیر
۶۳۔ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ الله نے آسمان سے بارش برسائی اور زمین (اس کی وجہ سے) سرسبز وشاداب ہوگئی اور الله لطیف وخبیر ہے ۔
۶۴۔ آسمانوں اور زمین کا سب کچھ اسی کا ہے اور الله بے نیاز ہے، اور ہر ستائش کے لائق ہے ۔
۶۵۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ زمین میں جو کچھ ہے الله نے تمھارے لئے مسخر کیا ہے اور اسی کے حکم سے سمندروں میں کشتیاں اور بحری جہاز چلتے ہیں، وہ آسمان (اجرام فلکی) اور آسمانی پتھروں) کو روکے ہوئے ہے، مگر یہ کہ اسی کا حکم ہو اور الله بندوں پر بڑا مہربان اور رحیم ہے ۔
۶۶۔ وہ وہی ہے جس نے تمھیں زندگی دی پھر موت دے گا، پھر زندہ کرے گا، مگر یہ انسان کفرانِ نعمت کرنے والا اور ناشکرا ہے ۔