Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره حج / آیه 39 - 41

										
																									
								

Ayat No : 39-41

: الحج

أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ۳۹الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ ۗ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا ۗ وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ ۴۰الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ ۗ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ ۴۱

Translation

جن لوگوں سے مسلسل جنگ کی جارہی ہے انہیں ان کی مظلومیت کی بنائ پر جہاد کی اجازت دے دی گئی ہے اور یقینا اللہ ان کی مدد پر قدرت رکھنے والا ہے. یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے بلا کسی حق کے نکال دیئے گئے ہیں علاوہ اس کے کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے اور اگر خدا بعض لوگوں کو بعض کے ذریعہ نہ روکتا ہوتا تو تمام گرجے اور یہودیوں کے عبادت خانے اور مجوسیوں کے عبادت خانے اور مسجدیں سب منہدم کردی جاتیں اور اللہ اپنے مددگاروں کی یقینا مدد کرے گا کہ وہ یقینا صاحبِ قوت بھی ہے اور صاحبِ عزّت بھی ہے. یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے زمین میں اختیار دیا تو انہوں نے نماز قائم کیً اور زکوِٰ ادا کی اور نیکیوں کا حکم دیا اور برائیوں سے روکا اور یہ طے ہے کہ جملہ امور کا انجام خدا کے اختیار میں ہے.

Tafseer

									۳۹ اٴُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِاٴَنَّھُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللهَ عَلیٰ نَصْرِھِمْ لَقَدِیرٌ
۴۰ الَّذِینَ اٴُخْرِجُوا مِنْ دِیَارِھِمْ بِغَیْرِ حَقٍّ إِلاَّ اٴَنْ یَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ وَلَوْلَادَفْعُ اللهِ النَّاسَ بَعْضَھُمْ بِبَعْضٍ لَھُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِیَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ یُذْکَرُ فِیھَا اسْمُ اللهِ کَثِیرًا وَلَیَنصُرَنَّ اللهُ مَنْ یَنصُرُہُ إِنَّ اللهَ لَقَوِیٌّ عَزِیزٌ
۴۱ الَّذِینَ إِنْ مَکَّنَّاھُمْ فِی الْاٴَرْضِ اٴَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوْا الزَّکَاةَ وَاٴَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَوْا عَنْ الْمُنْکَرِ وَلِلّٰہِ عَاقِبَةُ الْاٴُمُورِ


ترجمہ

۳۹۔ان لوگوں کو جہاد کی اجازت دے دی گئی ہے، جن پر جنگ ٹھونسی گئی ہے، کیو وہ ظلم وستم کا نشانہ بنے ہیں اور الله سبحانہ وتعالیٰ ان کی مدد ونصرت پر قادر ہے ۔
۴۰۔ وہ لوگ ناحق اپنے گھروں سے نکال باہر کئے گئے ہیں، ان کا قصور سوائے اس کے اور کیا کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا پروردگار صرف الله ہے اور الله بعض کے ذریعے بعض کو مغلوب نہ کرے تو دیر، گرجے، عبادت خانے اور مساجد کہ جن میں الله کا نام کثرت سے لیا جاتا ہے، ویران کردیئے جاتے اور الله ان لوگوں کی جو اس کی مدد کرتے ہیں (اور اس کے دین کی حمایت کرتے ہیں) مدد کرتا ہے ۔ الله طاقتور اور ناقابلِ شکست ہے ۔
۴۱۔ (خدا کے یارو ومددگار) وہ لوگ ایسے ہیں کہ جنھیں جب زمین پر صاحب اقتدار بنایا گیا تو نماز قائم کی، زکوٰة ادا کی، نیکی کا حکم دیا اور بدی سے روکا اور ہرچیز کا انجام اختتام الله کے ہاتھ میں ہے ۔